Lebanon Kebab Recipe In Urdu

لبنانی کباب بنانے کی ترکیب

Lebanon Kebab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 اسپیگھیٹی ابلی ہوئی آدھی پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک دوانچ کا ٹکڑا
5 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
6 پیاز دو عدد درمیانی
7 تازہ پارسلے(باریک کٹا ہوا) آدھی پیالی
8 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
9 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز اور پارسلے کو چاپر میں پیسیں پھر اس میں ابلی ہوئی اسپیگھیٹی اور ادرک لہسن شامل کرکے پیس لیں۔
  2. 2 قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح خشک کرلیں۔
  3. 3 پھر اس میں پیاز اور اسپیگھیٹی کا مکسچر ،نمک،سفید مرچ اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  4. 4 کچھ دیر فریج میں رکھنے کے بعد اس کے سیخ کباب کے شیپ کے موٹے کباب بنالیں۔
  5. 5 چاہیں تو سیخوں پر لگا کر کوئلوں پر سینک لیں یا فرائینگ پین میں ایک سے دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سنہرا فرائی کرلیں۔

(554) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Kaleji And Beef Kaleji - مزید گوشت کی کلیجی کے پکوان

Urdu cooking recipe of Lebanon Kebab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lebanon Kebab is a Mutton Kaleji And Beef Kaleji, and listed in the Mutton Kalegi aur Beef Kalegi. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.