Lemon And Mushroom Rice Recipe In Urdu - Recipe No. 6990

Lemon And Mushroom Rice Urdu recipe is available at UrduPoint. Lemon And Mushroom Rice is a famous dish in this region. You can read here Lemon And Mushroom Rice recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Lemon And Mushroom Rice. You can know the complete method to make Lemon And Mushroom Rice on this page. We will also tell you how long it will take to make Lemon And Mushroom Rice. Read the recipe, ingredients, and everything related to Lemon And Mushroom Rice below.

لیمن اینڈ مشروم رائس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6990

Lemon And Mushroom Rice Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول دو پیالی

2 مشروم آٹھ سے دس عدد

3 بند گوبھی ایک پیالی

4 لہسن چار سے چھ جوئے

5 رائی آدھا چائے کا چمچ

6 کلونجی آدھا چائے کا چمچ

7 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

8 چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

9 لیموں ایک عدد

10 ہری مرچیں تین سے چار عدد

11 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بھگو دیں،لہسن کو باریک چوپ کر لیں۔
  2. 2 سخت لیموں لے کر اسے کدو کش پر کھرچ لیں (صرف اوپر کا چھلکا استعمال کریں،اندر کا سفید حصہ کڑوا ہوتا ہے)۔
  3. 3 مشروم کو حسب پسند کاٹ لیں اور بند گوبھی کو دھو کر باریک کاٹ لیں۔
  4. 4 چکن پاؤڈر کو دو پیالی گرم پانی میں گھول کر یخنی تیار کر لیں۔
  5. 5 پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں،اس میں رائی اور کلونجی ڈال کر کڑکڑا لیں،پھر اس میں لہسن ڈال کر سنہری فرائی کریں۔
  6. 6 بند گوبھی ڈال کر چار سے پانچ منٹ فرائی کریں پھر چاولوں کو پانی سے نکال کر ڈالیں اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  7. 7 تیار کی ہوئی یخنی اور ایک پیالی پانی ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  8. 8 جب پانی خشک ہونے پر آ جائے تو باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں،کش کیا ہوا لیموں کا چھلکا،کالی مرچ اور مشروم ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  9. 9 چاولوں کو ہلکے ہاتھ سے ملا کر پھیلی ہوئی ڈش میں نکال لیں،چلی ساس اور سویا ساس کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

(1874) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Rice

Urdu cooking recipe of Lemon And Mushroom Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lemon And Mushroom Rice is a Biryani And Rice, and listed in the Biryani, Rice, chawal. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.