Lemon Chilli Chicken Recipe In Urdu - Recipe No. 6665

لیمن چلی چکن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6665

Lemon Chilli Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن(ران کا گوشت)آدھا کلو
2 لیموں کا رس آدھی پیالی
3 ہری مرچیں تین سے چار عدد
4 نمک حسب ذائقہ
5 میدہ آدھی پیالی
6 کارن فلار ایک پیالی
7 سویا ساس دو کھانے کے چمچ
8 سرکہ دو کھانے کے چمچ
9 براؤن شوگر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
10 سفید تل ایک کھانے کا چمچ
11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کے چھوٹے پارچے کرکے دھو کر رکھ لیں،ایک پیالے میں دو کھانے کے چمچ کارن فلار،سویا ساس،سرکہ اور نمک ملا کر چکن کو میرینیٹ کرکے فریج میں رکھ دیں۔
  2. 2 پھر لیمن ساس بنانے کے لئے چھوٹے ساس پین میں لیموں کا رس،براؤن شوگر،آدھی پیالی پانی،ایک کھانے کا چمچ کارن فلار اور چٹکی بھر نمک ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  3. 3 میدہ اور کارن فلار کو بڑے پیالے میں ڈال کر پھینٹیں اور چکن کے پارچوں کو اس میں رول کرکے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
  4. 4 ساس کو لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے ایک ابال دیں تاکہ وہ گاڑھا ہو جائے،پھر اس میں فرائی کی ہوئی چکن کو ڈال کر تیزی سے ملا لیں۔
  5. 5 چولہے سے اتارتے ہوئے اس میں بھنے ہوئے تل اور لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچیں چھڑک کر ملا کر اتار لیں۔

(1456) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Lemon Chilli Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lemon Chilli Chicken is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.