Lemon Mango Pickle Recipe In Urdu

اچار لیموں و آم بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Lemon Mango Pickle, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lemon Mango Pickle is a Aam Ka Achar, and listed in the mango pickle. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Lemon Mango Pickle Recipe In Urdu

اشیاء:
کچے آم اڑھائی کلو گرام
لیموں ایک کلو گرام
نمک 250کلو گرام
سونف 25 گرام
میتھی کے بیج 50 گرام
سرخ مرچ 50گرام
رائی 25 گرام
سونٹھ 25گرام
ہینگ آدھا تولہ
ہلدی (پسی ہوئی) 50گرام
کلونجی 25 گرام
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے آم کا اچار پیچھے دئیے گئے آم کے اچار (طریقہ نمبر 1) کی طرح تیار کر لیں اور اس کے بعد اس آم کے اچار میں آپ ایک کلو گرام (یا حسب پسند )لیموں ڈال سکتے ہیں۔ اس لیموں کے دودو ٹکڑے کر کے ان میں نمک اچھی طرح سے لگا کر کسی کھلے برتن میں ڈال کر دھوپ میں رکھ دیا جائے اور جب لیموں کا پانی خشک ہو جائے تو ان کو آم کے اچار میں ڈال دیا جائے۔ لیموں ڈالنے سے آم کا اچار زیادہ خوش ذائقہ اور مزیدار ہو جاتا ہے۔ اس اچار کو دھوپ میں ضرور رکھنا چاہیے۔ اور اکثر ہلاتے بھی رہنا چاہیے ۔ اگر اسے دھوپ نہ دی جائے اور ہلایا نہ جائے تو اچار میں جالا پڑ جاتا ہے۔ اس اچار کو دھوپ زیادہ بھی نہیں دینی چاہیے۔ اگر دھوپ بہت زیادہ دی جائے تو اچار میں کپڑے پڑ جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔دو تین دن دھوپ میں رکھنا کافی ہوتا ہے۔ اچار کو ہاتھ سے بھی مت نکالیں بلکہ کسی چمچ وغیرہ کی مدد سے حسب ذائقہ نکال کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مزکورہ بالا اچار نہایت ہی عمدہ اورلذیذ ترین ہو تا ہے۔ کھانے کے ساتھ مزے مزے سے تناول کر سکتے ہیں۔

متعلقہ پکوان

(3943) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aam Ka Achar - مزید آم کا اچار

More Recipes - مزید تراکیب