Lobia Mash Ki Daal Aur Gosht Recipe In Urdu

لوبیا، ماش کی دال اور گوشت بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Lobia Mash Ki Daal Aur Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lobia Mash Ki Daal Aur Gosht is a Daal Mash, and listed in the dal Mash. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Lobia Mash Ki Daal Aur Gosht Recipe In Urdu

اجزاء:
دال ماش 100گرام
نمک حسب ذائقہ
گوشت 125گرام
پیاز درمیانہ سائز (کٹی ہوئی) ایک گٹھی
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ (ثابت توڑ لیں) دو
لوبیا 100گرام
ہلدی (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
گھی 125گرام
لہسن(کٹا ہوا) چھے جوے
ہری مرچ بڑی( کتری ہوئی) ایک
پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ
ترکیب:
لوبیا اور ماش کی دال کو اچھی طرح سے صاف کر کے دھو لیجئے۔ ایک پتیلی میں اتنا پانی ڈالیں کہ دونوں چیزیں اسی پانی میں گل جائیں۔ انھیں چولہے پر چڑھانے کے بعد ہلدی ،نمک ڈال کر کم از کم ڈیڑھ گھنٹے تک پکنے دیجئے۔ گوشت صاف کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے اور اسے بھی دال اور لوبیے کے ساتھ شامل کر کے آدھے گھنٹے تک پکائیے۔ جب گوشت گل جائے تو ایک فرائی پین میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سرخ کیجئے۔ جب پیاز سرخ ہو نے لگے تو اس میں لہسن اور زیرہ ڈال کر پیاز کو مزید سرخ ہونے دیں۔ جب پیاز پوری طرح سنہری ہو جائے تو اس میں لال ثابت مرچ کٹی ہوئی ہری مرچ مرچ پسی ہوئی ڈال کر دو تین مرتبہ چمچہ چلائیے اور فوراََ اتار لیں ۔ پھر اسے بگھار لیجئے۔

متعلقہ پکوان

(1911) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Daal Mash - مزید ماش کی دال

More Recipes - مزید تراکیب