Machli Anda Recipe In Urdu - Recipe No. 2876

مچھلی انڈہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2876

Machli Anda Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی آدھ کلو
لہسن دو پوتھی
ادرک آدھ چھٹانک
سرکہ آدھ پیالی
انڈے دو عدد
نمک اور مرچ حسب پسند
گھی تین چھٹانک
ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد انہیں سرکہ میں بھگو دیا جائے اور ڈیڑھ گھنٹے تک انہیں پڑا رہنے دیں۔ لہسن، ادرک، نمک اور سرخ مرچ پیس کر ان ٹکڑوں میں اچھی طرح لگا دیں ۔ اور ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ انڈوں کو کسی کھلے منہ کے برتن میں اچھی طرح پھینٹ کر رکھ لیا جائے۔ اس کے بعد ایک کڑاہی یا فرائی پین میں گھی کڑ کڑائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو انڈے میں ڈبو کر تلتی جائیں۔ جب ٹکڑے بادامی رنگت اختیار کر جائیں تو انہیں گھی میں سے نکا ل لیاجائے۔ انڈوں سے تلی ہوئی یہ مچھلی نہایت لذیذ ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ پکوان

(8039) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish - مزید مچھلی کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Machli Anda, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Machli Anda is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.