Machli K Kofte Recipe In Urdu - Recipe No. 6621

مچھلی کے کوفتے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6621

Machli K Kofte Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی 250گرام
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
4 پیاز ایک عدد درمیانی
5 آلو ابلا ہوا ایک عدد
6 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
7 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
8 ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
9 انڈا ایک عدد
10 ڈبل روٹی کا سلائس ایک عدد
11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بغیر کانٹے کی مچھلی کو صاف دھو کر اس پر نمک چھڑکیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ مچھلی کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
  2. 2 آلو کو مچھلی کے ساتھ ملا کر میش کر لیں اور اس میں ادرک لہسن،باریک چوپ کی ہوئی پیاز،کالی مرچ،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر ملالیں ۔
  3. 3 انڈے کو ہلکا سا پھینٹ کر اس میں چورا کی ہوئی ڈبل روٹی کا سلائس ڈال کر ملائیں اور مچھلی کے مکسچر میں ملا کر چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں ۔ان کو نیم گرم کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  4. 4 ان کوفتوں کی گریوی تیار کرنے کے لئے تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں کڑی پتے ڈال کر گرم کریں اور اس میں نمک،ادرک لہسن،ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ،ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا دھنیا،آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔
  5. 5 پھر اس میں آدھی پیالی کوکونٹ ملک دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس اور دو سے تین کھانے کے چمچ فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر ملائیں۔
  6. 6 اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔پانچ سے سات منٹ پکانے کے بعد اس میں فرائی کئے ہوئے کوفتے ڈال کر پین کو کپڑے سے پکڑ کر ہلالیں اور چولہے سے اتار لیں۔

(537) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish Kofta - مزید مچلی کے کوفتے

Urdu cooking recipe of Machli K Kofte, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Machli K Kofte is a Fish Kofta, and listed in the machli kofta. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.