Machli Ka Kata Kat Recipe In Urdu

مچھلی کا کٹا کٹ بنانے کی ترکیب

Machli Ka Kata Kat Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی(بغیر کانٹے کی) آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
6 اجوائن آدھا چائے کا چمچ
7 ہری مرچیں آٹھ سے دس عدد
8 ہرادھنیا حسب پسند
9 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مچھلی کو صاف دھو کر خشک کرلیں اور اس پر نمک اور لہسن لگا کر دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  2. 2 پھر فرائینگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں مچھلی کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کرکے نکال لیں ۔
  3. 3 اسی فرائینگ پین میں کوکنگ آئل میں آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی پیاز ڈال کر نرم ہونے تک فرائی کریں ۔
  4. 4 اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال کر چمچ کی مدد سے کٹاکٹ کی طرح کچلتے ہوئے اچھی فرائی کریں ۔
  5. 5 آخر میں اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ،اجوائن اور بھنا کٹا زیرہ ڈال کر ملائیں ،باریک کٹا ہوا ہرادھنیا ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ رکھ دیں ۔

متعلقہ پکوان

(764) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish Masala - مزید مچھلی مصالحہ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Machli Ka Kata Kat, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Machli Ka Kata Kat is a Fish Masala, and listed in the Machli Masala. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.