Machli Ka Khatta Salan Recipe In Urdu

مچھلی کا کھٹا سالن بنانے کی ترکیب

Machli Ka Khatta Salan Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی آدھ کلو
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک ٹی اسپون
لہسن دو پوتھی
گھی 3چھٹانک
ادرک چوتھائی چھٹانک
پیاز ایک چھٹانک
سفید زیرہ پسا ہوا ایک ٹی اسپون
املی ایک چھٹانک
سوکھا دھنیا پسا ہوا ایک ٹی اسپون
نمک حسب پسند
ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑوں کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں۔ لہسن، ادرک، سوکھا دھنیا، سفید زیرہ اور تھوڑا سا نمک پیس کر مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح لگا کر رکھ دیں۔ املی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اسے بھگو کر رکھ دیں۔ تھوڑی دیر کے بعد املی کو ہاتھ سے خوب مل مل کر اس کی کھٹاس نکال لیں اور اس کو کسی باریک کپڑے میں چھان لیں۔ اس کھٹاس کو مصالحہ لگی مچھلی میں ڈال دیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح ہلا کر اوپر نیچے کریں۔ اب مچھلی کو ایک گھنٹہ تک یونہی پڑا رہنے دیں۔ اب ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔ جب پیاز کا رنگ سرخ ہو جائے تو مچھلی اور سارا مصالحہ وغیرہ اس میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر بھونیں۔ جب مچھلی میں بو ختم ہو جائے تو ایک پیالی پانی ڈال دیں تاکہ مچھلی اچھی طرح گل جائے اور تھوڑا سا شوربہ بھی رہ جائے۔ اس کے بعد پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر ڈھکن بند کر دیں۔ پانچ منٹ بعد اتار یں۔ مچھلی کا لذیذ کھٹا سالن تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(3899) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish - مزید مچھلی کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Machli Ka Khatta Salan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Machli Ka Khatta Salan is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.