Machli Ka Roghan Josh Recipe In Urdu

مچھلی کا روغن جوش بنانے کی ترکیب

Machli Ka Roghan Josh Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی کے قتلے آدھاکلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
5 سونف ایک چائے کا چمچ
6 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
7 پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 دہی ایک پیالی
9 خشک دودھ کا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
10 پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
11 بادام چار سے چھ عدد
12 میدہ دوکھانے کے چمچ
13 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر پوٹلی بنا کر لٹکا دیں ،تاکہ اس کا سارا پانی نکل جائے۔
  2. 2 اچھی طرح خشک ہونے پر اس میں دودھ کا پاؤڈر ملا کر پھینٹ کر فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر ان پر ہلکا سا میدہ چھڑ ک کر رکھ لیں،پھر ان کو کوکنگ آئل میں فرائی کرکے نکال لیں۔
  4. 4 اسی کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں ثابت گرم مصالحہ اور ثابت لال مرچیں ڈال کر سنہرا فرائی کرلیں۔
  5. 5 پھر اس میں ادر ک لہسن ،نمک ،لال مرچیں ،پسا ہوا سفید زیرہ اور سونف ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔
  6. 6 فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال کر آدھی پیالی پانی شامل کردیں،آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔
  7. 7 پھر اس میں خشک کی ہوئی دہی،پسے ہوئے بادام ،اورپسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اتارلیں۔

(798) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish - مزید مچھلی کے پکوان

Urdu cooking recipe of Machli Ka Roghan Josh, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Machli Ka Roghan Josh is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.