Machli Ki Chatpati Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7015

Machli Ki Chatpati Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Machli Ki Chatpati Biryani is a famous dish in this region. You can read here Machli Ki Chatpati Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Machli Ki Chatpati Biryani. You can know the complete method to make Machli Ki Chatpati Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Machli Ki Chatpati Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Machli Ki Chatpati Biryani below.

مچھلی کی چٹپٹی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7015

Machli Ki Chatpati Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی ایک کلو

2 چاول تین پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

5 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

6 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

7 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ

9 ٹماٹر چار عدد درمیانے

10 فرائی پیاز آدھی پیالی

11 دہی ایک پیالی

12 ہری مرچیں تین سے چار عدد

13 ہرا دھنیا آدھی گٹھی

14 پودینہ چند پتے

15 زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ

16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مچھلی کے سلائسز کو صاف دھو کر رکھ لیں،چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگوئیں پھر نمک اور پودینے کے پتے ڈال کر اُبال کر رکھ لیں۔
  2. 2 پھیلے ہوئے پین میں کوکنگ آئل میں ادرک لہسن ڈالیں اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
  3. 3 جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں فرائی پیاز،نمک،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔
  4. 4 جب تیل علیحدہ ہونے لگے تو دہی پھینٹ کر ڈالیں اور مچھلی کے سلائسز پھیلا کر رکھ دیں۔
  5. 5 ڈھک کر پانچ سے سات منٹ پکائیں اور احتیاط سے مچھلی کو نکال کر علیحدہ رکھ لیں،مصالحے کو اچھی طرح بھون کر پین سے نکال لیں۔
  6. 6 اسی پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اُبلے ہوئے آدھے چاول پھیلا کر ڈال دیں اور اس پر تیار کیا ہوا مصالحہ ڈالیں اور اس پر باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔
  7. 7 دوبارہ سے چاولوں کی تہہ ڈال کر اوپر سے زردے کا رنگ ڈالیں اور آخر میں مچھلی کے سلائسز رکھ کر ڈھک دیں۔
  8. 8 ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  9. 9 اس مزیدار چٹپٹی بریانی کو سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

(2150) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Machli Ki Chatpati Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Machli Ki Chatpati Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.