Makai Ki Tikki Aur Aloo Methi Ka Saag Recipe In Urdu

مکئی کی ٹکیہ اور آلو میتھی کا ساگ بنانے کی ترکیب

Makai Ki Tikki Aur Aloo Methi Ka Saag Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مکئی کا آٹا ایک پیالی
2 سادہ آٹا آدھی پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مکئی کا آٹا اور سادہ آٹا ملا کر اس میں نمک اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ملائیں اور اسے نرم گوندھ لیں۔
  2. 2 پھر اس کی چھوٹی چھوٹی ٹکیہ بیل کر چاہیں تو توے پر سینک لیں یا کوکنگ آئل میں سنہرئی فرائی کرلیں۔
  3. 3 200گرام چھوٹی میتھی کو صاف دھو کر ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں اور اس میں چٹکی بھر ہلدی ملادیں (تاکہ اس کی کڑواہٹ نکل جائے)۔ چھلنی میں نکال کر خشک کریں اور باریک کاٹ لیں۔
  4. 4 ایک چوپ کی ہوئی پیاز کو چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں فرائی کریں اور اس میں دو جوئے باریک کٹا ہوا لہسن اور ایک آلو کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر فرائی کریں۔
  5. 5 پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی، ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ اور دو کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے ڈھک کر آلو گلنے تک پکائیں۔
  6. 6 اس میں میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں اور تیل علیحدہ ہونے پر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتارلیں۔

(742) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

Urdu cooking recipe of Makai Ki Tikki Aur Aloo Methi Ka Saag, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Makai Ki Tikki Aur Aloo Methi Ka Saag is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.