Makhandi Halwa Recipe In Urdu - Recipe No. 6781

مکھنڈی حلوہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6781

Makhandi Halwa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سوجی آدھا کلو
2 چینی آدھا کلو
3 پسا ہوا ناریل ایک پیالی
4 دودھ دو پیالی
5 چھوٹی الائچی حسب پسند
6 بادام پستے حسب پسند
7 کھویا حسب ضرورت
8 زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
9 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سوجی کو اچھی طرح چھان کر صاف کر لیں اور اسے دودھ میں بھگو کر رکھ دیں۔
  2. 2 کڑاہی میں ایک چوتھائی پیالی کوکنگ آئل میں الائچی کے پسے ہوئے دانے اور کٹے ہوئے بادام پستے ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔
  3. 3 پھر اس میں سوجی ڈال کر ہلکی آنچ پر خوشبو آنے تک بھونیں۔
  4. 4 دوسرے چولہے پر چینی میں ایک پیالی اور زردے کا رنگ ملا کر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا کر شیرہ بنا لیں۔
  5. 5 تھوڑی سی آنچ تیز کرکے سوجی کو بھونیں۔اس دوران ناریل،چینی کا شیرہ اور کوکنگ آئل شامل کرکے بھونیں اور کھویا شامل کرکے چولہے سے اتار لیں۔
  6. 6 ٹرے میں نکال کر اس کی غذائیت بڑھانے کے لئے تھوڑے سے گوند مکھانوں کو کوکنگ آئل میں فرائی کرکے شامل کر لیں اور بادام پستے کی ہوائیوں سے سجا لیں۔

(959) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Makhandi Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Makhandi Halwa is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.