Mango Achar Recipe In Urdu

اچار آم بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Mango Achar, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mango Achar is a Aam Ka Achar, and listed in the mango pickle. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Mango Achar Recipe In Urdu

اشیاء:
آم 50 عدد (بڑے بڑے)
سرخ مرچ 10گرام
نمک ایک کلو گرام
سفید زیرہ 10 گرام
شکر یا گڑ 50 گرام
سیاہ مرچ 25 گرام
دھنیا 25گرام
کلونجی 25 گرام
ہینگ تین ماشہ
ترکیب:
آموں کو چھیل کر دود و ٹکڑے کر کے دو تین گھنٹوں کے لئے دھوپ میں خشک کرنے کے لئے رکھ دیں ۔ تمام مصالحوں کو کوٹ کر چھان لیں اور کسی کھلے برتن میں آم اور مصالحہ تھوڑا تھوڑا ڈال کر کسی بڑے چمچے سے ہلا ئیں تاکہ اچھی طرح مل جائیں۔ ہاتھ نہ لگائیں ۔ کسی مٹی کے روغنی گھڑے یا مرتبان میں بھر کر اوپر سے کپڑا باندھ دیں اور گرم جگہ پر رکھ دیں ۔ کبھی کبھی دھوپ میں بھی رکھ کر دوسرے تیسرے دن ہلادیاکریں تاکہ اچار اوپرنیچے ہو جائے ورنہ اوپرسفید پھیپھوندی پیدا ہو جائے گی اوراچار خراب ہو جائے گا۔ بے خبری میں اگر پھیپھوندی پیدا ہو جائے تو پھیپھوندی کو صاف کر کے پھینک دیں ۔ چند دن کے اندر آم گل جائیں گے اور اچار کھانے کے قابل ہو جائے گا۔ اچار کو ہاتھ نہ لگائیں ۔ چمچے وغیرہ سے نکالیں۔ نہایت مزیدار اور عمدہ اچار ہے۔

متعلقہ پکوان

(1797) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aam Ka Achar - مزید آم کا اچار

More Recipes - مزید تراکیب