Mango And Papaya Thai Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 7008

Mango And Papaya Thai Salad Urdu recipe is available at UrduPoint. Mango And Papaya Thai Salad is a famous dish in this region. You can read here Mango And Papaya Thai Salad recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Mango And Papaya Thai Salad. You can know the complete method to make Mango And Papaya Thai Salad on this page. We will also tell you how long it will take to make Mango And Papaya Thai Salad. Read the recipe, ingredients, and everything related to Mango And Papaya Thai Salad below.

آم اور پپیتے والا تھائی سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7008

Mango And Papaya Thai Salad Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آم (پکے ہوئے لیکن سخت) دو عدد درمیانے

2 پپیتا ایک عدد درمیانہ

3 سرخ شملہ مرچ ایک عدد

4 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ

5 بین اسپراؤٹس ایک پیالی

6 ہری پیاز تین سے چار عدد

7 مونگ پھلی ایک پیالی

8 فش ساس،سویا ساس چار کھانے کے چمچ

9 لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ

10 براؤن شوگر دو کھانے کے چمچ

11 تازہ تلسی کے پتے دو سے تین کھانے کے چمچ

12 ہرا دھنیا آدھی گٹھی

13 سرخ تھائی پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

14 پکا ہوا چکن یا بیف ایک پیالی (اگر ڈالنا چاہیں)

15 کوکنگ آئل دو سے تین کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پسے ہوئے ناریل کو فرائنگ پین میں (بغیر تیل ڈالے ہوئے) ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ بھونیں،یہاں تک کہ ہلکا سنہرا ہو جائے۔پیالے میں ڈال کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
  2. 2 علیحدہ پیالے میں لیموں کا رس ڈال کر اس میں فش ساس،چینی اور تھائی پیسٹ ڈال کر چینی مکمل حل ہونے تک پھینٹیں۔
  3. 3 اس مکسچر میں انڈہ پھینٹنے والے وہسک سے پھینٹتیں ہوئے تھوڑا تھوڑا کرکے کوکنگ آئل شامل کریں،یہ سلاد کی ڈریسنگ بن جائے گی اسے ایک طرف رکھ دیں۔
  4. 4 تیز چھری کی مدد سے آم کو چھیل لیں۔آم کا گودا سخت اور زردی مائل نارنجی ہو،اسے ایک پیالے میں کش کر لیں۔
  5. 5 پپیتے کو چھیل کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں ملا دیں۔
  6. 6 اس میں کٹے ہوئے بین اسپراؤٹس،ہرا دھنیا،ہری پیاز،پکا ہوا چکن یا گوشت،کٹی ہوئی شملہ مرچ اور ایک کھانے کا چمچ بھنا ہوا ناریل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  7. 7 اس میں ڈریسنگ ڈال کر ملائیں اور چکھ کر دیکھیں،اگر نمک کم محسوس ہو تو نمک کی بجائے تھوڑا سا فش ساس اور ملا لیں اور اگر میٹھا زیادہ پسند کریں تو تھوڑی سی اور چینی ڈال دیں(شہد بھی ڈال سکتے ہیں)۔
  8. 8 اگر چٹپٹا چاہیں تو چلی ساس ملا لیں۔
  9. 9 نمک یامیٹھا تیز ہو جائے تو تھوڑا سا لیموں کا رس ڈال دیں۔
  10. 10 سرونگ پلیٹ میں نکال کر اوپر سے چوپ کی ہوئی مونگ پھلی،تلسی کے پتے اور بھنا ہوا ناریل چھڑک دیں۔

(2093) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fruit Salad

Urdu cooking recipe of Mango And Papaya Thai Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mango And Papaya Thai Salad is a Fruit Salad, and listed in the phalon ke salad. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.