Mango Squash Recipe In Urdu

آم کا اسکوائش بنانے کی ترکیب

Mango Squash Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

کیلوریز‎

60 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 آم (چوسنے والے) سات کلو
2 ٹماٹر ایسڈ ایک اونس
3 میٹھا رنگ پیلا ایک تولہ
4 چینی ایک کلو
5 پوٹا شیم میٹا بائی سلفائٹ دس گرام
6 پانی ایک لیٹر

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پہلے آموں کو اچھی طرح دھولیں اور ہاتھوں کو بھی اچھی طرح صابن سے دھو کر صاف ستھرا کر لیں
  2. 2 اب آموں کا رس نکال لیں اور اس کو باریک کپڑے میں سے چھان کر ایک چینی کے تسلے میں ڈھانپ کر رکھ لیں
  3. 3 یہ رس وزن میں کلو یا سوا کلو ہونا چاہیے
  4. 4 اب ایک تسلا لے کر اس میں پانی ڈالیں اور اس میں چینی ڈال کر بڑے چمچے سے حل کر یں
  5. 5 خوب حل کر یں پھر اس میں ٹاٹرک ایسڈ ڈال دیں اور اس کو بھی خوب ملا لیں
  6. 6 اگر ٹھیک طرح سے حل نہ ہو تو اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور حل ہونے کے بعد اسے کپڑے سے چھان لیں اور ٹھنڈ اہونے دیں
  7. 7 جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں رس ملا دیں ہو جائے تو اس میں رس ملا دیں
  8. 8 ساتھ ہی پوٹاشیم میٹا بائی سلفائٹ ملا دیں اور رنگ کو پانی میں گھول کر ساتھ ہی شامل کر دیں
  9. 9 ان سب چیزوں کو بڑے چمچے سے اتنا ملائیں کہ یہ سب کچھ ایک ہو جائے
  10. 10 اب اس کو بوتلوں میں بھر لیں اور مالٹے کے اسکواش کی طرح بوتلیں تیار کر لیں
  11. 11 آم کا اسکواش تیار ہے

متعلقہ پکوان

(3485) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mango - مزید آم کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Mango Squash, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mango Squash is a Mango, and listed in the mango aur aam. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.