Maqluba Recipe In Urdu - Recipe No. 6898

مقلوبا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6898

Maqluba Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو
2 چاول تین پیالی
3 چنے کی دال ڈیڑھ پیالی
4 آلو تین عدد درمیانے
5 نمک حسب ذائقہ
6 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
7 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
8 ثابت ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
9 پیاز تین سے چار عدد درمیانی
10 ٹماٹر تین عدد درمیانے
11 ثابت لال مرچیں چار سے پانچ عدد
12 ثابت کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد
13 ہلدی ایک چائے کا چمچ
14 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
15 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
16 کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
17 ہری مرچیں پسی ہوئی تین سے چار عدد
18 دہی آدھی پیالی
19 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر ابلتے ہوئے چار پیالی پانی میں ڈالیں اور ساتھ ہی ایک کٹی ہوئی پیاز اور ثابت کالی مرچ شامل کر دیں۔جب گوشت ادھ گلا ہو جائے تو یخنی علیحدہ کر لیں۔
  2. 2 ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں،اس میں ادرک لہسن،نمک،کالی مرچ،ہری مرچ،اور گوشت ڈال کر بھونیں۔
  3. 3 پھر اس میں پھینٹی ہوئی دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں(اگر ضرورت محسوس کریں تو گوشت کو گلانے کے لئے تھوڑی سی یخنی شامل کر دیں)۔
  4. 4 چنے کی دال کو آدھا گھنٹہ گرم پانی میں بھگو کر رکھیں پھر ہلدی ڈال کر اتنی دیر ابالیں کہ دال کھلی کھلی رہے۔
  5. 5 چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک پیاز کو باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے،ادرک اور ثابت لال مرچوں کے ساتھ فرائی کریں اور دال پر بگھار لگا دیں۔
  6. 6 چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک پیاز کو فرائی کریں،اس میں بھگو کر رکھیں ہوئے چاولوں کو فرائی کریں پھر یخنی اور نمک ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
  7. 7 آدھی پیالی پانی میں چکن پاؤڈر ڈال کر ابالیں اور اس میں آلوؤں کے موٹے کٹے ہوئے قتلوں کو ابال لیں۔
  8. 8 ٹھنڈے کرکے ان پر نمک اور کُٹی ہوئی لال مرچ چھڑکیں پھر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
  9. 9 پھیلے ہوئے پین میں پہلے گوشت کو پھیلا کر رکھیں،اس پر یخنی پلاؤ ڈالیں،پھر چنے کی دال اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں۔اوپر سے فرائی کئے ہوئے آلو کے قتلے رکھیں۔دوبارہ اسی طرح سے تہہ لگا کر دم پر رکھ دیں(پین اس طرح کی ہو جسے دم کرنے کے بعد پلٹ کر نکالا جا سکے)۔
  10. 10 بڑے پلیٹر میں پلٹ کر نکالیں اور اس مکمل ڈش کا لطف اٹھائیں۔

(1050) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

Urdu cooking recipe of Maqluba, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Maqluba is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.