Marmalade Orange Recipe In Urdu

مار ملیڈ اورنج بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Marmalade Orange, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Marmalade Orange is a Jam Aur Marmalade, and listed in the Jam and marmalade. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Marmalade Orange Recipe In Urdu

اشیاء:
اورنج جوس 12عدد(سنگتروں کا)
چینی ایک پاؤ
لیکویڈ گلو کوز ایک پاؤ
جلاٹین ایک اونس
ترکیب:
ایک درجن سنگتروں کا رس نکال کر صا ف کر لیں اور پھر اس میں چینی ملا کر اچھی طرح سے پکالیں اور جب قوام گاڑھا ہو جائے تو اس میں گلوکوز ملا دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں ۔ تھوڑے سے پانی میں جلاٹین بھگو دیں اور جب پانی میں بالکل حل ہو جائے تو اسے بھی قوام میں ملا دیا جائے ۔ سنگترے کے چھلکے باریک باریک کاٹ لیں اور اسے بھی مرکب میں ملا کر پانچ منٹ تک پکنے دیں اور پھر چولہے پر سے اتارلیں ۔ اچھی طرح سے ٹھنڈا کر لیں اور پھر ایسنس ملا دیں ۔ نہایت عمدہ مار ملیڈ تیا رہے۔ مرتبان میں یا کھلے منہ کی بوتلوں میں بھر کر محفوظ کر لیں اور پھر حسب خواہش نوش جاں فرمائیں۔

متعلقہ پکوان

(3219) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Jam Aur Marmalade - مزید جام اور مارملیڈ

More Recipes - مزید تراکیب