Masala Bharay Bake Baingan Recipe In Urdu - Recipe No. 1722

Masala Bharay Bake Baingan Urdu recipe is available at UrduPoint. Masala Bharay Bake Baingan is a famous dish in this region. You can read here Masala Bharay Bake Baingan recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Masala Bharay Bake Baingan. You can know the complete method to make Masala Bharay Bake Baingan on this page. We will also tell you how long it will take to make Masala Bharay Bake Baingan. Read the recipe, ingredients, and everything related to Masala Bharay Bake Baingan below.

مصالحہ بھرے بیک بینگن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1722

Masala Bharay Bake Baingan Recipe In Urdu
اجزاء:
بینگن (درمیانہ سائز کے) چار عدد
نمک چائے کا چمچ
مصالحہ تیار کرنے کیلئے:
سویا بین دانے 200گرام
خالص آئل ایک کھانے کا چمچ
پیاز(درمیانہ سائز کے دو عدد(کٹے ہوئے)
مشروم 100گرام
براؤن بریڈ کا چورا چار کھانے کے چمچ
پارسلے (اجمودہ کا پتا) یا ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ
پسی ہوئی جاوتری چائے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
ٹماٹر سوس کے لئے:
خالص آئل ایک کھانے کا چمچ
پیاز(اچھی طرح کٹا ہوا) ایک عدد
ٹماٹر پیوری (پیسٹ نما) پانچ کھانے کے چمچ
اجوائن (پسی ہوئی) چٹکی بھر
کالی مرچ چٹکی بھر
ترکیب:
بینگن دھو کر انھیں لمبائی کے رخ درمیان سے کاٹ لیں اور درمیان سے اجزاء نکال کر تقریباََ ملی لیٹر شگاف بنا لیں۔ یوں وہ ایک شیل (shell) کی صوت اختیار کر لیں گے۔ بینگنوں کے گودے اور اوپرے حصے (shell) کو نمک لگا کر نصف گھنٹے کے لئے پڑا رہنے دیں ۔ پھر اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اور گودے کو کاٹ لیں۔
بھرتہ کیلئے:
سویا بین کے دانوں کو آدھے گھنٹے تک صاف پانی میں بوائل کر یں۔ پھر چھان کر خشک کر لیں۔ آئل گرم کر یں اور اس میں پیاز ڈال کر پانچ منٹ تک فرائی کر یں۔ پھر اس میں بینگنوں کا گودا اور مشروم شامل کر کے مزید پانچ منٹ تک پکائیں اور مسلسل ہلاتے رہیں۔ پھر اسے آگ سے اتار کر سویا بین کے دانے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس کے بعد بریڈ چورا، پارسلے یا دھنیا، جاوتری ،نمک اور کالی مرچ بھی مکس کر لیں۔
ٹماٹر سوس:
سوس پین میں آئل گرم کر کے پیاز فرائی کر یں۔ پیوری شامل کر کے کچھ منٹ تک پکائیں۔ اجوائن اور ایک کپ پانی شامل کر یں پھر ڈھکن دے کر 25سے 30منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ چکھ کر کالی مرچ ڈال دیں۔ بینگن کے اوپر والے حصے(shell) کو ایک بیکنگ ڈش میں رکھیں اور چمچ کی مدد سے بھرتہ (سٹفنگ )اندر بھر دیں۔ ٹماٹر سوس شیل (shell) کے اوپر اور ارد گرد ڈال کر 25سے30منٹ تک 190سینٹی گریڈ یا 380فارن ہائیٹ پر بیک کر یں۔

(4819) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Oven Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Masala Bharay Bake Baingan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Masala Bharay Bake Baingan is a Oven Food, and listed in the oven food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.