Masala Chicken Recipe In Urdu

مصالحہ چکن بنانے کی ترکیب

Masala Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کا گوشت 1کلو گرام
2 تیل 1/2 کپ
3 پیاز(سلائس کا ٹ لیں) 3عدد
4 کڑی پتے 1/2کپ
5 نمک حسب ذائقہ
6 ہرادھنیا 1کپ(باریک چوپ کرلیں)
7 ادرک 2انچ کا ٹکڑا
8 لہسن کے جوئے 6-8عدد
9 رائی 3/4چائے کے چمچے
10 ثابت سیاہ مرچیں 1چائے کا چمچہ
11 سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ
12 دھنیا پاؤڈر 3کھانے کے چمچے
13 ہلدی پاؤڈر 1/2چائے کے چمچے
14 ناریل(کش کیا ہوا) 1/2کپ
15 خشخاش 1کھانے کا چمچہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مرغی کے گوشت کو نیم گرم پانی میں ایک چٹکی نمک ڈال کر تھوڑی دیر بھگودیں۔
  2. 2 نیم گرم پانی سے گوشت کو نکال کر اچھی طرح دھولیں ۔
  3. 3 ادرک ‘لہسن‘رائی ‘زیرہ اور سیاہ مرچوں کو ایک ساتھ پیس کررکھیں۔
  4. 4 سرخ مرچ پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر اور 1/4کپ پانی کو مکس کرلیں۔
  5. 5 تازہ کش کیا ہوا ناریل اور خشخاش کو باریک پیسٹ کی شکل میں پیس لیں۔
  6. 6 سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
  7. 7 کڑی پتے اور نمک ڈال کر اس میں ادرک‘لہسن والا پیسٹ شامل کریں۔
  8. 8 ہلدی پاؤڈر‘سرخ مرچ پاؤڈر والا پیسٹ ڈال کر 2-4منٹ تک فرائی کرنے کے بعد گوشت شامل کرکے5منٹ تک مزید فرائی کریں۔
  9. 9 ٹماٹر اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر ڈھک کر10-15منٹ تک پکائیں۔
  10. 10 گوشت گل جانے پرناریل اور خشخاش کا پیسٹ شامل کرکے درمیانی آنچ پر5منٹ تک پکائیں۔ہرادھنیا چھڑک کر آنچ سے اُتارلیں نان کے ساتھ سروکریں۔

(552) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Masala - مزید چکن کھڑا مصالحہ اور مصالحہ چکن

Urdu cooking recipe of Masala Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Masala Chicken is a Chicken Masala, and listed in the Masala Chicken. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.