Masala Dosa Recipe In Urdu - Recipe No. 1695

Masala Dosa Urdu recipe is available at UrduPoint. Masala Dosa is a famous dish in this region. You can read here Masala Dosa recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Masala Dosa. You can know the complete method to make Masala Dosa on this page. We will also tell you how long it will take to make Masala Dosa. Read the recipe, ingredients, and everything related to Masala Dosa below.

مصالحہ ڈوسا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1695

Masala Dosa Recipe In Urdu
اجزا:
کالا لوبیا (رات بھر پانی میں بھیگا رکھیں) 100گرام
چاول (رات بھر پانی میں بھیگا رکھیں) 225گرام
بیکنگ پاؤڈر ایک چٹکی
تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
مصالحہ بنانے کے لئے اجزاء:
گھی ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
آلو ابلے ہوئے 225گرام
نمک حسب ذائقہ
رائی ایک چائے کا چمچہ
پیاز بڑی ایک عدد
کڑھی پتا چند پتیاں
لال مرچ (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
ترکیب:
پتیلی میں گھی گرم کر کے اس میں رائی کے دانے ڈال کر ایک منٹ تک چمچہ چلائیں۔ پھر اس میں ہلدی پیاز آلو اور کڑھی پتا شامل کر دیں۔ نمک اور پسی ہوئی مرچ ڈال کر پکنے دیں۔ بیچ بیچ میں چمچہ چلاتے رہیں۔ چاول اور کالے لوبیے سے پانی الگ کر دیں۔ اب اسے باریک پیس لیں اور اس میں بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح سے پھینٹ لیں ۔ آدھے گھنٹے تک ایسے ہی چھوڑ دیں۔ چولحے پر سیدھا توار رکھیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔ اس پر آدھا چمچہ تیل ڈال دیں۔ اس کے بعد پھینٹے ہوئے آمیزے کا ایک بڑا چمچہ اس پر ڈال کر جلدی سے پورے توے پر پھیلا دیں اور چند منٹ تک سینکیں ۔ پھر دوسری طرف سے سینکیں۔ دھیان رہے کہ جل نہ جائے۔ اب اس مصالحے کا جو آپ نے تیار کر رکھ ہے ایک چمچہ اس ٹکیہ (ڈوسا) پر ڈال کر اسے رول کر لیں اور دونوں طرف سے اس کا منہ بند کر دیں ۔ لیجئے مصالحہ ڈو سا تیار ہے۔

(12592) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Daal

More Recipes

Urdu cooking recipe of Masala Dosa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Masala Dosa is a Daal, and listed in the pulses lentils. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.