Masala Karela Recipe In Urdu

مصالحے والے کریلے بنانے کی ترکیب

Masala Karela Recipe In Urdu

اشیاء:
کریلے بڑے آدھ سیر
پیاز ایک پاؤ
انار دانہ آدھی چھٹانک
نمک حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
ہری مرچ حسب پسند
گھی ایک پاؤ
ترکیب:
کریلے کھرچ کر چھیل لیں ایک طرف سے کاٹ کر بیج نکال دیں اور انہیں نمک لگا کر رکھ دیں۔ انار دانہ سل پر باریک پیس لیں۔ اور نمک مرچ ملا دیں ۔ اب اس میں پیاز کے ٹکڑے ملا دیں اور اسے بھی پیس لیں پھر اس میں ہری مرچ باریک کاٹ کر ملا دیں ۔ کریلوں کو دھو کر خشک کر یں اور ان میں مصالحہ بھر کر دھاگہ سے باند ھ دیں۔ کچھ مصالحہ بچا لیں۔ کڑا ہی میں گھی ڈال کر اس میں یہ بندھے ہوئے کریلے ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر سرخ ہونے دیں۔ سرخ ہو جائیں تو بچا ہو مصالحہ ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں اور دم پر لگا دیں ۔ دس منٹ کے بعد اتار لیں۔

متعلقہ پکوان

(5000) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Karela - مزید کریلے پکانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Masala Karela, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Masala Karela is a Karela, and listed in the Bitter melon. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.