Masalay Daar Cheez Biscuits Recipe In Urdu

مصالحے دار چیز بسکٹس بنانے کی ترکیب

Masalay Daar Cheez Biscuits Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ ایک پیالی
2 سادہ آٹا ایک پیالی
3 بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
4 نمک حسب ذائقہ
5 کچلا ہوا لہسن دو جوئے
6 ہری پیاز (چوپ کی ہوئی) دوکھانے کے چمچ
7 کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
8 کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
9 اور یگانو آدھا چائے کا چمچ
10 بٹر ملک تین سے چار کھانے کے چمچ
11 چیڈر یا موزر یلا چیز ایک پیالی
12 مکھن تین چوتھائی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدہ اور آٹا ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں نمک،بیکنگ پاؤڈر ،لال مرچ ،کالی مرچ ،اوریگانو ڈال کر دو چمچ کی مدد سے ملا ئیں۔
  2. 2 پھر اس میں لہسن ،ہری پیاز کش کیا ہوا چیز اور یخ ٹھنڈا مکھن(چھوٹے ٹکڑے کیا ہوا)ڈال کر انگلیوں سے ملا کر ڈبل روٹی کے چورے کی شکل میں لے آئیں۔
  3. 3 اس میں تھوڑا تھوڑاکرکے بٹر ملک(چار سے پانچ کھانے کے چمچ دودھ میں دو سے تین قطرے لیموں کا
  4. 4  رس ملا لیں)ڈالتے ہوئے اسے گوندھ لیں(لیکن زیادہ دیر نہ گوندھیں )اور اسے ڈھک کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  5. 5 بیکنگ ٹرے میں بٹر پیپر لگا کر اسے ہلکا سا چکنا کریں اور حسب پسند شیپ کے کوکیز کاٹ کر اس پر رکھ دیں۔پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں پندرہ سے بیس منٹ بیک کرلیں ۔
  6. 6 خیال رہے کوکیز کے صرف کنارے سنہری ہو نے پر انھیں اوون سے نکال لیں۔ یہ چٹپٹے نمکین کوکیز چائے یا کافی کے ساتھ بہت مزہ دیں گے۔

(698) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biscuit And Cookies - مزید بسکٹ اور کوکیز

Urdu cooking recipe of Masalay Daar Cheez Biscuits, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Masalay Daar Cheez Biscuits is a Biscuit And Cookies, and listed in the Biscuit and Cookies. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.