Masaledar Charga Raan Recipe In Urdu - Recipe No. 6612

مصالحے دار چرغہ ران بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6612

Masaledar Charga Raan Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کی ران ڈیڑھ کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ
4 پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچ
5 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
6 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
7 کالا نمک ایک چائے کا چمچ
8 چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
9 زردے کارنگ آدھا چائے کا چمچ
10 انڈے دو عدد
11 لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
12 دہی ایک پیالی
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بکرے کی ران کو صاف دھو کر خشک کریں اور اس میں دونوں طرف گہرے کٹ لگا کر رکھ لیں۔
  2. 2 ایک کھلے پین میں لیموں کا رس،نمک،دو کھانے کے چمچ ادرک لہسن،کالا نمک،انڈے اور ایک کھانے کا چمچ لال مرچ ڈال کر ملائیں اور ران کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  3. 3 بڑے پین میں ابلتے ہوئے پانی پر چھلنی رکھ کر اس پر ران کو رکھ دیں اور اوپر سے ڈھک دیں۔بیس سے پچیس منٹ کے بعد دو چمچ کی مدد سے احتیاط سے ران کو پلٹ دیں۔اسی طرح دوسری طرف سے بھی اس کو اسٹیم کر لیں۔ چولہے سے اتار کر مکمل ٹھنڈی کر لیں۔
  4. 4 پھر پھیلے ہوئے پین میں ران کو کوکنگ آئل میں سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔
  5. 5 آدھی پیالی کوکنگ آئل میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،گرم مصالحہ،چاٹ مصالحہ اور بھنا کٹا زیرہ ڈال کر دہی کے ساتھ بھونیں۔جب تیل علیحدہ ہو جائے تو اس مصالحے کو چولہے سے اتار لیں۔

(807) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Meat - مزید پاکستانی گوشت کے پکوان

Urdu cooking recipe of Masaledar Charga Raan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Masaledar Charga Raan is a Pakistani Meat, and listed in the pakistani gosht. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.