Matar Paratha Recipe In Urdu

مٹر بھرے پراٹھے بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Matar Paratha, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Matar Paratha is a Punjabi Roti, Paratha Aur Bhatura, and listed in the Punjabi Roti, Paratha and Bhatoora. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Matar Paratha Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

150 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 مٹر چھیلے ہوئے آدھا کلو
2 انار دانہ تین کھانے کے چمچے
3 ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی
4 ہرا دھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
5 پیاز درمیانی ڈلی ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
6 لال مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
7 نمک حسب ذائقہ
8 آٹا ایک کلو
9 گھی دو پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے مٹر ابال کر باریک پیس لیں
  2. 2 پھر ایک دیگچی میں دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر سارا مصالحہ ہلائیں
  3. 3 اس میں مٹر ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور اتار کر ٹھنڈ اکر لیں
  4. 4 آٹا، نمک ڈال کر گوندھ لیں ایک پیڑا بنائیں
  5. 5 اس کو ذرا سا پھیلا کر پسے ہوئے مٹر پھیلا کر رکھ دیں
  6. 6 دوسرا پیڑا اس کے برابر لیں
  7. 7 پھیلا کر اس کے اوپر مٹر رکھ دیں
  8. 8 کناروں کو اچھی طرح سے دبا کر بند کر دیں
  9. 9 آہستہ آہستہ روٹی کی طرح بیل کر توے کے اوپر ڈال دیں تو تیز آنچ پر گرم کریں
  10. 10 پراٹھا ڈالتے وقت آنچ ہلکی کر دیں
  11. 11 جب روٹی کی طرح سک جائے تو لکڑی کے چمچے سے دونوں طرف گھی لگا کر ہلکا سا الٹ پلٹ کر اتار لیں اور اخبار پر رکھتے جائیں تاکہ گھی جذب ہو جائے

متعلقہ پکوان

(2569) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Roti, Paratha Aur Bhatura - مزید پنجابی پراٹھا، پنجابی روٹی، بھتورا وغیرہ

More Recipes - مزید تراکیب