Methi And Chicken Keema Recipe In Urdu

میتھی اور چکن قیمہ بنانے کی ترکیب

Methi And Chicken Keema Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چھوٹی میتھی 200گرام
2 چکن کا قیمہ 200 گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
5 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
6 پیاز ایک عدد
7 دہی آدھی پیالی
8 سفیدزیرہ ایک چائے کا چمچ
9 ہلدی ایک چائے کا چمچ
10 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
11 کوکنگ آئل چار کھانے کا چمچ
12

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1
    اس ڈش کو تازہ کٹے ہوئے مصالحے سے بنایاجائے تو اس کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے ۔اس لئے پہلے ادرک لہسن،سفید زیرہ اور پیاز کوکوٹ لیں۔
  2. 2 میتھی کو باریک کاٹ کر صاف دھولیں پھر اسے ٹھنڈے پانی میں آدھا چمچ ہلدی ڈال کر اس میں بھگو کر رکھ دیں۔
  3. 3 کوکنگ آئل کو پین میں ہلکا سا گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے مصالحے کو بھونیں پھر اس میں موٹا کٹا ہوا چکن کا قیمہ،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں ۔بھونتے ہوئے ساتھ ساتھ دہی شامل کرتے جائیں۔
  4. 4 بھونتے ہوئے جب قیمے کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں میتھی کو چھان کر ڈالیں اور ملا کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
  5. 5 جب میتھی اپنے ہی پانی میں گلنے پر آجائے تو اسے تیل علیحدہ ہونے تک بھون لیں۔

(569) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Vegetables - مزید چکن مختلف سبزیوں کے ہمراہ

Urdu cooking recipe of Methi And Chicken Keema, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Methi And Chicken Keema is a Chicken Vegetables, and listed in the Chicken aur Sabzi. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.