Methi Ki Gravy Recipe In Urdu - Recipe No. 1727

Methi Ki Gravy Urdu recipe is available at UrduPoint. Methi Ki Gravy is a famous dish in this region. You can read here Methi Ki Gravy recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Methi Ki Gravy. You can know the complete method to make Methi Ki Gravy on this page. We will also tell you how long it will take to make Methi Ki Gravy. Read the recipe, ingredients, and everything related to Methi Ki Gravy below.

میتھی کی گریوی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1727

Methi Ki Gravy Recipe In Urdu
اجزاء:
چنے کی دال ایک کپ
ارہڑ کی دال کپ
کھوپرا (کدوکش کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ ایک عدد
نمک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا (کٹا ہوا) چار کھانے کے چمچ
میتھی کے پتے (کٹے ہوئے) 1کپ
مونگ کپ
سوڈیم بائی کار بونیٹ (سوڈا) چائے کا چمچ
گریوی کیلئے:
چنے کی دال تین کھانے کے چمچ
کھوپرا (کدو کش کیا ہوا) دو کھانے کے چمچ
ادرک کاٹکڑا ایک سنٹی میٹر
نمک چائے کا چمچ
تازہ ہرا دھنیا مٹھی بھر
ٹماٹر ایک عدد
ہلدی چائے کا چمچ
ہنگ چٹکی بھر
زیرہ چائے کا چمچ
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
رائی چائے کا چمچ
دہی ایک کپ
ترکیب:
دالوں کو چار سے پانچ گھنٹے تک بھگوئے رکھیں۔ پھر ان دالوں کو کھوپرے ،ہری مرچ، نمک اور نصف ہرا دھنیا لے کر تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے گرائنڈ کر لیں۔ ان پسی ہوئی دالوں میں میتھی کے کٹے ہوئے پتے باقی بچا ہوا دھنیا اور مونگ ڈال دیں۔ پھر کھانے کا چمچ سوڈا بھی ڈالتے ہوئے سب اشیاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ یہ آمیرہ نسبتاََ مائع شکل میں ہونا چاہئے ضروری سمجھیں تو تھوڑا ساپانی ملا لیں۔ پھر ایک پلیٹ میں تیل لیکر اس آمیزہ پر ڈال دیں اور آمیزہ کو ایک پریشر ککر میں 20منٹ تک سٹیم دیں۔ پھر ٹھنڈا کر کے چوکور کاٹ لیں۔
گریوی:
چنے کی دال کو دو گھنٹے تک بھگو ئے رکھیں۔ پھر چنے کی دال کھوپرے ادر نمک دھنیے کی پتوں، ٹماٹر، ہنگ اور زیرہ کو گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا لیں۔ ایک کڑ اہی میں تیل گرم کر کے رائی شامل کر لیں۔ جب وہ چھینٹے اُڑانا بند کر دے تو دو کپ پانی کے ساتھ دال کی پیسٹ بھی اس میں ڈال دیں۔ جب ابلنے لگیں تو پھینٹا ہوا دہی شامل کر یں ، اگر ضروری سمجھیں تو اور پانی ملا لیں۔ پھر اسے 10منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ اس کے بعد سٹیم شدہ بھنڈیاں اس میں ڈال دیں اور دو منٹ تک پکائیں۔ یہ ایک گاڑھی گریوی بننی چاہئے۔ اسے ہرے دھنیے کے پتوں سے سجائیں او ر گرم گرم پیش کر یں۔

(3524) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistani Vegetable

More Recipes

Urdu cooking recipe of Methi Ki Gravy, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Methi Ki Gravy is a Pakistani Vegetable, and listed in the Pakistani Sabzi. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.