Methi Machli Recipe In Urdu - Recipe No. 6377

Methi Machli Urdu recipe is available at UrduPoint. Methi Machli is a famous dish in this region. You can read here Methi Machli recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Methi Machli. You can know the complete method to make Methi Machli on this page. We will also tell you how long it will take to make Methi Machli. Read the recipe, ingredients, and everything related to Methi Machli below.

میتھی مچھلی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6377

Methi Machli Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چھوٹی میتھی آدھا کلو

2 مچھلی کے قتلے آدھا کلو

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

5 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد

6 پیاز ایک عدد درمیانی

7 آلو ایک عدد درمیانہ

8 ثابت لال مرچیں دو سے تین عدد

9 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

10 ہلدی ایک چائے کا چمچ

11 ہری مرچیں تین سے چار عدد

12 ہرادھنیا چار کھانے کے چمچ

13 لیموں کارس دو کھانے کے چمچ

14 قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ

15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چھوٹی میتھی کی گٹھیاں کھول کر اس کے نیچے سے ڈنٹھل کاٹ لیں اور انھیں صاف دھو کر ٹھنڈے پانی میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی کے ساتھ بھگو کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔اس طرح اس کی کڑواہٹ کم ہو جاتی ہے ۔
  2. 2 ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی اور پسے ہوئے ہرے مصالحے(ہرادھنیا اور ہری مرچیں)کو پانی کا چھینٹا دے کر پیسٹ بنالیں اور مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر اس مصالحے سے میرینیٹ کرلیں۔
  3. 3 کوکنگ آئل میں مچھلی کے قتلوں کو سنہرا فرائی کرکے نکالیں پھر اسی تیل میں آلو کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔
  4. 4 مچھلی والے کنولا آئل میں سے چار کھانے کے چمچ تیل میں باریک کٹی ہوئی پیاز،لہسن اور ثابت لال مرچوں کو سنہرا فرائی کریں۔
  5. 5 پھر اس میں باریک کٹی ہوئی میتھی اور فرائی کیے ہوئے آلو کے ٹکڑے ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور ہلکی آنچ پر ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 جب میتھی کا اپنا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں فرائی کیے ہوئے مچھلی کے قتلے ڈال کر ہلکا سا بھونیں ۔لیموں کارس اور قصوری میتھی ڈال کر چولہے سے اتارلیں۔

(2430) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish And Vegetables

Urdu cooking recipe of Methi Machli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Methi Machli is a Fish And Vegetables, and listed in the Machli Sabziyon Ke Sath. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.