Mexican Chicken Recipe In Urdu - Recipe No. 6650

میکسیکن چکن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6650

Mexican Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
4 پیاز ایک عدد
5 پیپریکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
6 سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
7 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی
8 ٹماٹو کیچپ آدھی پیالی
9 تازہ لال مرچیں دو سے تین عدد
10 شملہ مرچ ایک عدد
11 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز اور لہسن کو بلینڈر میں ڈال کر پیس کر پیسٹ بنائیں پھر اس میں نمک اور پیپریکا پاؤڈر ملائیں۔
  2. 2 چکن کے ٹکڑوں پر اچھی طرح لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر نان اسٹک پین میں کوکنگ آئل میں اسے سنہری ہونے تک فرائی کرکے رکھ لیں۔
  3. 3 ٹماٹر پیسٹ اور ٹماٹو کیچپ کو ملا کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھے،پھر اس میں نمک اور سفید مرچ شامل کریں اور ابال آنے پر اس میں فرائی کی ہوئی چکن اور چوکور کٹی ہوئی شملہ مرچ شامل کریں۔
  4. 4 تین سے چار منٹ پکا کر باریک کٹی ہوئی تازہ لال مرچیں ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔

(541) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mexican Food - مزید میکسیکن کھانے

Urdu cooking recipe of Mexican Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mexican Chicken is a Mexican Food, and listed in the Mexico Food. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.