Mexican Pizza Recipe In Urdu

میکسیکن پزا بنانے کی ترکیب

Mexican Pizza Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ(بھنا ہوا) ڈیڑھ پیالی
2 میدہ ڈھائی پیالی
3 خشک خمیر ایک کھانے کا چمچ
4 نمک حسب ذائقہ
5 لہسن کے جوئے دو عدد
6 چینی دو چائے کے چمچ
7 ٹماٹر ایک عدد درمیانہ
8 پیاز ایک عدد درمیانی
9 بھٹے کے دانے ایک پیالی
10 لال لوبیا ایک پیالی
11 زیتون چھ سے آٹھ عدد
12 چیڈرچیز ڈیڑھ پیالی
13 لیموں کارس ایک کھانے کا چمچ
14 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
15 ہرادھنیا دو کھانے کے چمچ
16 کٹی ہوئی لال مرچیں آدھا چائے کا چمچ
17 اور یگانو آدھا چائے کا چمچ
18 بڑی ہری مرچیں دوعدد
19 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1اس منفرد پزا کو بنانے کے لئے پہلے میکسیکن سالسا تیار کرلیں۔ٹماٹر،پیاز،ہری مرچیں اور ہرادھنیا باریک کاٹ لیں،پھر اس میں نمک ،ایک چائے کاچمچ چینی،لہسن،زیرہ اور لیموں کا رس ڈال کر بلینڈر کرلیں۔پیالے میں نکال کر اس میں آدھی پیالی کش کیا ہوا چیز ملا لیں۔
  2. 2 بڑے پیالے میں خشک خمیر ،نمک،چینی ،دوکھانے کے چمچ میدہ اور آدھی پیالی گرم پانی ڈال کر ملا لیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
  3. 3 جب خمیر پھولنے لگے تو اس میں میدہ،دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور تیار کیا ہوا میکسیکن سا لسا ملا کر گوندھ لیں اگر ضرورت محسوس کریں تو اس میں تھوڑا سا گرم پانی ملا لیں اور نرم گوندھ کر گرم جگہ پر ڈھک کر رکھ دیں۔
  4. 4 پندرہ سے بیس منٹ بعد میدے کو پھیلا کرپزا پین میں لگا دیں،پہلے اس پر بھنا ہوا قیمہ پھیلا کر ڈالیں پھر اُبلے ہوئے بھٹے کے دانے اور لال لوبیا ڈال کر کٹی ہوئی مرچیں چھڑک دیں۔
  5. 5 آخر میں کش کیا چیز ڈال کر اوپر سے ،کٹے ہوئے زیتون، کوکنگ آئل اور اوریگانوچھڑ ک کر پزا کو پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں رکھ دیں۔اچھی طرح سنہرا ہونے پر اوون سے نکال کر گرم گرم انجوائے کریں۔

(868) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pizza - مزید پیزا

Urdu cooking recipe of Mexican Pizza, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mexican Pizza is a Pizza, and listed in the pizza. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.