Mince With Spaghetti Recipe In Urdu

منس ود اسپیگھٹی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Mince With Spaghetti, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mince With Spaghetti is a Continental Dishes, and listed in the european dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Mince With Spaghetti Recipe In Urdu

اشیاء:
اسپیگھٹی ایک پیکٹ(ابال لیں)
تیل چار کھانے کے چمچے
قیمہ(روکھا) کلو
پیاز ایک عدد(چوپ کر لیں)
دہی چار کھانے کے چمچے
ادرک، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
زیرہ(کوٹ لیں) ایک چائے کا چمچہ
ثابت دھنیا(کوٹ لیں) ایک کھانے کا چمچہ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے(باریک کاٹ لیں)
مکھن 50گرام
پنیر ایک کپ(کدوکش کیا ہوا)
زیتون حسب پسند
لیموں اور ٹماٹر کے سلائس گارنشنگ کے لئے
ترکیب:
سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر سنہری کر لیں۔ اب اس میں ادرک، لہسن پیسٹ ڈال کر 1منٹ تک فرائی کرنے کے بعد اس میں قیمہ، دہی، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا، زیرہ اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر پکائیں قیمہ گل جائے تو بھون لیں۔ ایک سوس پین میں مکھن گرم کر کے اس میں اسپیگٹھی ڈال کر 2منٹ تک فرائی کر یں اس کے بعد اس میں تیار کیا ہوا قیمہ، ہرا دھنیا، پنیر اور زیتون ڈال کر 3-4منٹ تک فرائی کر یں۔ مزیدار منس ودھ اسپیگھٹی تیار ہے۔ لیموں اور ٹماٹر سے سجا کر سرو کر یں۔
1

متعلقہ پکوان

(1871) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Continental Dishes - مزید متفرق کونٹینینٹل تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب