Mini Apple Pie Recipe In Urdu - Recipe No. 6787

منی ایپل پائی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6787

Mini Apple Pie Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سخت ہرے سیب چار سے چھ عدد
2 پف پیسٹری حسب ضرورت
3 نمک ایک چٹکی
4 براؤن شوگر تین کھانے کے چمچ
5 فریش کریم چار کھانے کے چمچ
6 اخروٹ کی گری آدھی پیالی
7 انڈے کی زردی ایک عدد
8 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
9 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سیبوں کو صاف دھو کر اوپر سے قتلہ کاٹ لیں اور احتیاط سے اندر سے گودا نکال لیں۔سیب کے اندر لیموں کا رس اور نمک چھڑک دیں۔
  2. 2 سیب کے گودے کو پیالے میں رکھ کر اس پر براؤن شوگر،مارجرین یا مکھن،کریم اور اخروٹ کی گری کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر ملا لیں اور اس مکسچر کو سیبوں کے اندر بھر دیں۔
  3. 3 پف پیسٹری کو خشک میدہ چھڑک کر بیلیں اور اس کی پٹیاں کاٹ لیں۔
  4. 4 سیب کو اوپر سے ان پٹیوں سے اچھی طرح کور کر دیں۔سیب کے درمیان میں کٹ لگا لیں تاکہ اسٹیم نکال سکے۔
  5. 5 انڈے کی زردی کو پھینٹ کر برش کی مدد سے پف پیسٹری کی پٹیوں پر لگا دیں اور بیکنگ پین میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ان سیبوں کو رکھ دیں۔
  6. 6 اس ڈش کو اوپر سے المونیم فوائل سے اچھی طرح کور کر دیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر پچیس سے تیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔فوائل کھول کر پانچ سے سات منٹ گرل جلا کر رکھیں تاکہ اوپر سے بھی اچھی طرح سنہری ہو جائے۔

(706) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Apple Pie, Other Pies - مزید ایپل پائی اور دیگر پائی

Urdu cooking recipe of Mini Apple Pie, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mini Apple Pie is a Apple Pie, Other Pies, and listed in the Apple Pie aur doosri Pies. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.