Mirch Masala Daal Chicken Recipe In Urdu - Recipe No. 6584

مرچ مصالحہ دال چکن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6584

Mirch Masala Daal Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بون لیس آدھا کلو
2 چنے کی دال ایک پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز دو عدد
6 ٹماٹر تین عدد درمیانے
7 پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
8 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 ثابت لال مرچیں پانچ سے چھ عدد
11 املی کا رس دو سے تین کھانے کے چمچ
12 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کی چھوٹی بوٹیاں کرکے دھو کر رکھ لیں،پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں۔چنے کی دال کو ابال کر گلالیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل کو سفید زیرہ ڈال کر گرم کریں پھر اس میں ثابت لال مرچیں اور پیاز ڈال کر سنہری فرائی کرلیں۔
  3. 3 اس میں ٹماٹر،لال مرچیں،ہلدی اور دھنیا ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں،جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں ادرک لہسن اور چکن ڈال کر بھونیں۔
  4. 4 تیل علیحدہ ہونے پر ابلی ہوئی دال شامل کردیں اور اچھی طرح ملا کر آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔
  5. 5 ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکانے کے بعد دال میں املی کا رس ،لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچیں اور باریک کٹا ہوا ہرادھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

(1614) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

Urdu cooking recipe of Mirch Masala Daal Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mirch Masala Daal Chicken is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.