Mix Vegetable Pie Recipe In Urdu - Recipe No. 6949

Mix Vegetable Pie Urdu recipe is available at UrduPoint. Mix Vegetable Pie is a famous dish in this region. You can read here Mix Vegetable Pie recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Mix Vegetable Pie. You can know the complete method to make Mix Vegetable Pie on this page. We will also tell you how long it will take to make Mix Vegetable Pie. Read the recipe, ingredients, and everything related to Mix Vegetable Pie below.

مکس ویجیٹیبل پائی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6949

Mix Vegetable Pie Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ ڈھائی پیالی

2 نمک حسب ذائقہ

3 چینی ایک کھانے کا چمچ

4 بیکنگ پاؤڈر ڈھائی چائے کا چمچ

5 مکھن ایک پیالی

6 لہسن کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

7 پیاز ایک عدد درمیانی

8 گاجر دو عدد

9 آلو ایک عدد

10 مٹر آدھی پیالی

11 ہری پیاز دو سے تین عدد

12 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

13 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

14 اجوائن آدھا چائے کا چمچ

15 تھائم آدھا چائے کا چمچ

16 کارن فلور ایک کھانے کا چمچ

17 کوکنگ آئل دو سے تین کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاپر میں میدہ،بیکنگ پاؤڈر،نمک اور چینی ڈال کر ایک منٹ کے لئے چلائیں،پھر فریزر سے ٹھنڈا مکھن نکال کر چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں ڈالیں اور دو سے تین مرتبہ چلائیں تاکہ وہ ڈبل روٹی کے چورے کی شکل میں آجائے۔
  2. 2 پھر تین سے چار کھانے کے چمچ یخ ٹھنڈا پانی ڈال کر چاپر کو ایک منٹ چلائیں اور مکسچر کو نکال کر ہلکے ہاتھ سے گوندھیں،پلاسٹک میں لپیٹ کر اچھی طرح ٹھنڈا ہونے تک فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 فریج سے نکال کر ہلکے ہاتھ سے بیلیں اور پائی پین میں ڈال کر گرم اوون میں 180C پر دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
  4. 4 اس دوران چوپ کی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں فرائی کریں،پھر اس میں چوپ کئے ہوئے آلو،گاجر،مٹر،نمک،لہسن،چکن پاؤڈر اور کالی مرچ ڈال کر فرائی کریں۔
  5. 5 آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر سبزیاں گلا لیں۔
  6. 6 آخر میں کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر شامل کریں۔
  7. 7 ہری پیاز،اجوائن اور تھائم چھڑک کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتار لیں۔
  8. 8 پائی کو اوون سے نکال کر اس میں سبزیوں کا مکسچر ڈالیں اور چاہیں تو اوپر سے خوبصورت ڈیزائن بناتے ہوئے پائی کو بند کر دیں یا ایسے ہی مزید بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
  9. 9 گرم گرم اوون سے نکال کر شام کی چائے پر انجوائے کریں۔

(1914) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Puff And Pie

Urdu cooking recipe of Mix Vegetable Pie, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mix Vegetable Pie is a Puff And Pie, and listed in the puffs and pies. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.