Mix Vegitable Achar Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 6627

مکس ویجیٹیبل اچار گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6627

Mix Vegitable Achar Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 گاجر ایک عدد
3 آلو ایک عدد
4 شملہ مرچ ایک عدد
5 پھول گوبھی ایک عدد چھوٹی
6 نمک حسب ذائقہ
7 لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد
8 ادرک پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
9 پیاز ایک عدد درمیانی
10 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
11 ہلدی ایک چائے کا چمچ
12 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ
13 کلونجی آدھا چائے کا چمچ
14 سرکہ آدھی پیالی
15 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
16 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں فرائی کرلیں۔پھر اس میں ادرک،نمک،لال مرچیں اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  2. 2 گوشت کی رنگت تبدیل ہونے پر اس میں ڈیڑھ سے دو پیالی پانی ڈال دیں۔درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے ابال آنے پر آنچ ہلکی کرکے ڈھک دیں۔
  3. 3 سبزیوں کو صاف دھو کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔نمک اور ہلدی لگا کر کچھ دیر پھیلا کر رکھیں۔
  4. 4 پیالے میں سرکہ ڈالیں،ہری مرچوں کو صاف دھو کر چیرا لگا لیں،لہسن کے جوؤں کو درمیان سے کاٹ لیں اور رائی اور کلونجی کو موٹا کوٹ لیں۔ ان تمام چیزوں کو سرکہ میں ڈال دیں۔آخر میں کٹی ہوئی سبزیوں کو سرکے میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  5. 5 گوشت گلنے پر آجائے تو اسے اچھی طرح بھون لیں اور اس میں سبزیوں کا تیارکیا ہوا اچار ڈال کر ملائیں اور دس سے بارہ منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

(551) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Achari Gosht - مزید اچاری گوشت

Urdu cooking recipe of Mix Vegitable Achar Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mix Vegitable Achar Gosht is a Achari Gosht, and listed in the Achari Mutton, Achari Beef. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.