Mixed Vegetable With Dahi Recipe In Urdu - Recipe No. 1360

Mixed Vegetable With Dahi Urdu recipe is available at UrduPoint. Mixed Vegetable With Dahi is a famous dish in this region. You can read here Mixed Vegetable With Dahi recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Mixed Vegetable With Dahi. You can know the complete method to make Mixed Vegetable With Dahi on this page. We will also tell you how long it will take to make Mixed Vegetable With Dahi. Read the recipe, ingredients, and everything related to Mixed Vegetable With Dahi below.

کچی سبز یاں یونانی دہی کے ساتھ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1360

Mixed Vegetable With Dahi Recipe In Urdu
سامان :
پودینے کی پتیاں کپ
لہسن چار عدد پوتھی
ولائتی ٹماٹر (چھوٹے ) آٹھ سے دس عدد
گاجریں دو عدد درمیانے سائز والی
سفید مولی چار عدد(درمیانے سائز والی)
سرخ مولی (چھوٹی) چار عدد
سلاد کے پتے آٹھ سے دس عدد پتے
کھیرے (درمیانہ ) دو عدد
بالائی اُتار ہوا دہی چار کپ
سفید تل ٹیبل سپون
لیمن جوس ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔پودینے کی پتوں کو اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں۔ ان میں سے کچھ پیتاں خو بصورتی کے لئے رکھ لیں اور بقایا پتیوں کو لہسن کے ساتھ پیس لیں۔ لہسن کا چھیلا ہوا ہو نا بہت ضروری ہے۔
2۔چھوٹی ولائتی ٹماٹر لے کر اچھی طرح دھو لیں اور درمیان میں سے کاٹ لیں۔
3۔چھلی ہوئی گاجروں کو اچھی طرح سے دھو لیں اور انگلی کے سائز میں کاٹ لیں اور اسی طرح سفید مولی کو بھی اچھی طرح سے دھو لیں اور انگلی کے سائز کے پیس بنا لیں۔
4۔سرخ مولی کو اچھی طرح دھو لیں اور درمیان میں سے چار پیس کر لیں۔ سلاد کے پتے بھی اچھی طرح سے دھو کر خشک کر یں اور ٹھنڈے پانی میں ڈبود یں اور چھلے ہوئی کھیرے کو اچھی طرح سے دھو کر درمیان میں سے کاٹ لیں اور انگلی کے سائز کے پیس بنا لیں ۔
5۔کسی سوتی کپڑے میں بالائی اتار ا ہوا دہی ڈال کر کپڑے میں اچھی طرح سے حرکت دیں تاکہ دہی میں سے پانی نکل جائے یا دہی میں سے پانی خشک ہو جائے۔ اس عمل کے لئے سوتی کپڑے کو کسی اونچی جگہ پر لٹکا نا بہت ضروری ہے۔ سفید تلوں کے تیل کو اچھی طرح گرم کر کے ٹھنڈا کر لیں۔
6۔پودینے کی پیتاں اور دہی کو مکس کر لیں۔ ان کے ساتھ لیمن جوس بھی ملا دیں۔ لہسن اور سفید تل کو بھی اس کے ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں اوراس میں حسب ذائقہ نمک اور مرچیں ملا لیں ۔
7۔کچی سبزیوں کے اس سلاد کو تقسیم کرنے سے پہلے سلاد کے پتے اور پلیٹ کو اچھی طرح سے دھو کر خشک کر لیں اور سلاد کے پتوں کو پلیٹ پر اچھی طرح پھیلا دیں۔ اس کے بعد کچی سبزیوں کو اچھی طرح خوبصورتی کے ساتھ ڈریسنگ کر یں۔ ڈریسنگ کے بعدپلیٹ کو چند منٹوں کے لئے ٹھنڈک میں رکھیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 65
پروٹین 3.2
چکنائی 0.8
کاربوہائیڈریٹس 12.5
فلائبرز(ریشے) 1.2

(3024) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Sabzi Dishes

More Recipes

Urdu cooking recipe of Mixed Vegetable With Dahi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mixed Vegetable With Dahi is a Sabzi Dishes, and listed in the vegetable Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.