Mongolian Chicken Recipe In Urdu

منگولین چکن بنانے کی ترکیب

Mongolian Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ 500گرام
2 کارن فلور 1/2 کپ
3 لہسن پساہوا دو کھا نے کے چمچ
4 پیاز ایک عدد
5 ہرا پیاز دو عدد
6 کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
7 تیل حسب ضرورت
8 سوس بنانے کیلئے چکن یخنی آدھا کپ
9 کارن فلور آدھا کھانے کا چمچ
10 ہوائزن سوس دو کھانے کے چمچ
11 چینی ایک کھانے کا چمچ
12 سویا سوس دو کھانے کے چمچ
13 لال مرچ (کٹی ہوئی ) دو چائے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1 ایک درمیانے سائز کے پیالے میں چکن کی یخنی، ہوائزن سوس، اویسٹر اور سویا سوس، چینی اور لال مرچ ڈال کر تھوڑا سا پھینٹیں اور پیالہ ایک طرف رکھ دیں۔
  2. 2 ایک برتن میں چکن سٹرائپس رکھ کر ان پر کارن فلور اچھی طرح لگا دیں۔
  3. 3  ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چکن فرائی کرلیں۔ جب چکن کا رنگ سنہری ہو جائے تو اسے تیل سے نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ فالتو چکنائی اس میں جذب ہو جائے۔
  4. 4  ایک اورپین یا کڑاہی میں دو چمچ تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور پھر اس میں لہسن، پیاز اور ہرا پیاز ڈال کر سوتے کریں اور ساتھ ہی نمک اور کالی مرچیں ڈال کر فرائی کریں یہاں تک کہ سبزیاں نرم ہو جائیں۔ اب ان سبزیوں کو بھی تیل سے نکال لیں۔
  5. 5  سوس تیار کرنے کے لئے سوس کا آمیزہ کڑاہی میں ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ اب ایک بڑی اور گہری ڈش میں چکن رکھ کر اس پر سوس انڈیلیں ، اور پیاز بھی شامل کر دیں انہیں اچھی طرح مکس کریں۔یہ مزیدار ڈش سفید چاولوں کے ساتھ پیش کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ پکوان

(1245) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Chicken - مزید چائنیز چکن

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Mongolian Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mongolian Chicken is a Chinese Chicken, and listed in the chicken Chinese. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.