Mooli Gajar Aur Chukandar Ki Bhujia Recipe In Urdu

مولی، گاجر اور چقندر کی بھجیا بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Mooli Gajar Aur Chukandar Ki Bhujia, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mooli Gajar Aur Chukandar Ki Bhujia is a Chukandar Salads, and listed in the Beetroot Salad . Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Mooli Gajar Aur Chukandar Ki Bhujia Recipe In Urdu

اشیاء:
مونگ پھلی کپ
مولی(چھیل لیں) 115گرام
چقندر(چھیل لیں) 115گرام
گاجر(چھیل لیں) 115گرام
تیل 1کھانے کا چمچہ
کینو کا رس ایک عدد
ہرا دھنیا(چوپ کر لیں) دو کھانے کے چمچے
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک کڑاہی گرم کر یں اور اس میں مونگ پھلی ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ مولی، گاجر اور چقندر کے لمبے اور بہت پتلے سلائس کاٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر یں اور اس میں مولی، چقندر اور گاجر ڈال کر 2-3منٹ کے لئے ساتے فرائی کر لیں۔ اس کے بعد کڑاہی سے نکال کر ایک طرف رکھ دیں اور کڑاہی میں کینو کا رس ڈال کر 2منٹ کے لئے ابال لیں۔ ایک پلیٹ میں تیار کی ہوئی سبزیاں ڈال لیں اس پر دھنیے کے پتے نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر چھڑکیں اوپر کینو کا رس ٹپکا لیں آخر میں مونگ پھلی ڈال دیں۔ مزیدار بھجیا تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(1607) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chukandar Salads - مزید چقندر کے سلاد

More Recipes - مزید تراکیب