Mooli Kabab Recipe In Urdu - Recipe No. 3446

مولی کے کباب بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3446

Mooli Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
مولی آدھا کلو
بھنا ہوا بیسن ایک چھٹانک
کالی مرچ، زیرہ سیاہ ایک ایک ماشہ
ناریل ایک تولہ
دار چینی(خوشبو کے لئے) حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
لونگ ، الائچی ایک ایک ماشہ
خشخاش ایک تولہ
جاوتری برائے نام
تیز پات ایک عدد
ترکیب:
پہلے آدھا کلو مولی کے پتے اور چھلکا نکال دیجئے اور پھر اسے گود کر پانی میں نمک ڈال کر جوش دیجئے اور کچھ دیر بعد نکال کر پیس لیجئے۔ تمام چیزیں ملا دیں اس کے بعد پسی ہوئی مولی میں تھوڑا سا دہی ملا دیں۔ اور رکھ دیں۔ تھوڑے گھی میں چھٹانک بھر پیاز کے لچھے سرخ کر لیں اور نکال کر پیس ڈالیں۔ پھر تیار شدہ مادے میں ملا دیں۔ ہوسکے تو ذراسی زعفران بھی پیس کر ڈال دیں۔ سوکھی ڈبل روٹی کے ٹکڑے رکھے ہوئے تو تھوڑے سے باریک پیس کر رکھ لیں۔ لیکن بہت ہی باریک نہ ہوں بالکل ہی میدہ نہ ہو جائیں۔ پھر کباب کی ٹکیاں بنا کر ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کے چورے میں لت پت کر کے گھی میں تلیں اور گرم گرم نوش فرمائیں۔

متعلقہ پکوان

(9235) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Mooli Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mooli Kabab is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.