Mooli Ki Bhujia Recipe In Urdu - Recipe No. 6795

مولی کی بھجیا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6795

Mooli Ki Bhujia Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مولی آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچ
5 ثابت لال مرچیں تین سے چار عدد
6 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
7 کلونجی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
8 میتھی دانہ چند دانے
9 ثابت رائی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
10 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
11 دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
12 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
13 املی کا پیسٹ آدھی پیالی
14 کڑی پتے حسب پسند
15 ہری مرچیں دو سے تین عدد
16 کوکنگ آئل تین سے چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کش کی ہوئی مولی کو ابلتے ہوئے پانی میں چار سے پانچ منٹ ابال کر پانی پھینک دیں اور مولی کو چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح خشک کر لیں۔
  2. 2 کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں کڑی پتے،رائی،کلونجی،میتھی دانہ،زیرہ اور لال مرچیں ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں ادرک لہسن اور ابلی ہوئی مولی ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔
  3. 3 پھر اس میں نمک پسی ہوئی لال مرچیں،پسا ہوا دھنیا،ایک چائے کا چمچ براؤن شوگر اور املی کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔
  4. 4 آخر میں اس میں چکن پاؤڈر،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور براؤن شوگر ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔
  5. 5 گرم گرم مزیدار مولی کی بھجیا کو سادی چپاتی یا مکئی کی روٹی کے ساتھ انجوائے کریں۔

(660) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Vegetable - مزید پاکستانی سبزیوں کے پکوان

Urdu cooking recipe of Mooli Ki Bhujia, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mooli Ki Bhujia is a Pakistani Vegetable, and listed in the Pakistani Sabzi. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.