Mumtaz Mahal Keema Recipe In Urdu

ممتاز محل قیمہ بنانے کی ترکیب

Mumtaz Mahal Keema Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا قیمہ آدھا کلو
2 چکن کا قیمہ آدھا کلو
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
5 سفید مرچ پسی ہوئی دو چائے کے چمچ
6 پیاز تین عدد درمیانی
7 کاجو یا بادام تین چوتھائی پیالی
8 خشخاش تین کھانے کے چمچ
9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
10 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
11 چھوٹی الائچی چار سے چھ عدد
12 موزریلا چیز ایک پیالی
13 فریش کریم ڈیڑھ پیالی
14 دہی ڈیڑھ پیالی
15 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دونوں قسم کے قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں،پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن،نمک اور سفید مرچ لگا کر رکھ دیں۔
  2. 2 دہی،چیز اور آدھی کریم ملا کر پھینٹ لیں پھر اس کو قیمے میں ڈال کر ملالیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  3. 3 پین میں آدھی پیالی پانی یا یخنی ڈال کر اس میں موٹی کٹی ہوئی پیاز اور بادام یا کا جوڈال کر پانی خشک ہونے تک پکائیں پھر ٹھنڈا کرکے بلینڈر میں پیس لیں۔پیستے ہوئے ساتھ میں صاف کی ہوئی خشخاش بھی شامل کردیں۔
  4. 4 علیحدہ پین میں کوکنگ آئل میں ادرک ،لہسن کو فرائی کریں اور خوشبو آنے پر اس میں پیاز کا پیسٹ ،بھنا ہوا پسا ہوا زیرہ اور دھنیا ڈال کر فرائی کریں۔
  5. 5 تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں قیمہ ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  6. 6 قیمے کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں کریم اور پسی ہوئی الائچی ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(494) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Keema And Beef Keema - مزید قیمہ اور مختلف اقسام کے قیمے

Urdu cooking recipe of Mumtaz Mahal Keema, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mumtaz Mahal Keema is a Mutton Keema And Beef Keema, and listed in the gosht Keema aur Beef Keema. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.