Murabba Gajar Recipe In Urdu - Recipe No. 1279

مربہ گاجر بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1279

Murabba Gajar Recipe In Urdu

اشیاء:
گاجر (سرخ یا سیاہ) ایک کلو گرام
چینی ڈیڑھ کلو گرام
روح کیوڑہ ایک چھٹانک
روخ کیوڑہ ایک چھٹانک
سبز الائچی دس عدد
ترکیب:
سب سے پہلے گاجروں کو اچھی طرح سے چھیل لیا جائے چھوٹی گاجروں کو ثابت ہی رہنے دیا جائے۔ اور بڑی گاجروں کے دو دو ٹکڑے کاٹ لئے جائیں۔ گاجروں میں سے کیل کھرچ کر نکال دئیے جائیں۔ اس کے بعد دیگچی میں گاجریں اور ڈیڑھ کلو گرام پانی چولہے پر چڑھا دیا جاے۔ ہلکی آنچ پر گاجروں کو پکنے دیا جائے اور جب گاجریں گل جائیں اور چاشنی گاڑھی ہو جائے تو اس میں روح کیوڑہ اور سبز الائچی چھیل کر ڈال دی جائے۔ پانچ منٹ کے بعد نیچے اتار لیں ۔جب ٹھنڈا ہو جائے تو کسی صاف اور خشک مرتبان میں ڈال کر اس کا منہ اچھی طرح سے بند کر دیا جائے۔ چند دن کے بعد استعمال میں لائیں۔ نہایت ہی عمدہ مربہ تیار ہو گا۔ نیز یہ کہ چھ ماہ تک یہ مربہ خراب نہیں ہو تاہے۔ بہت ہی لذیذ اور چٹخارے سے بھر پور مربہ ہو تاہے۔

متعلقہ پکوان

(5602) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Murabba Gajar, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Murabba Gajar is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.