Murg Bhel Puri Recipe In Urdu

مرغ بھیل پوری بنانے کی ترکیب

Murg Bhel Puri Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ آدھا کلو
2 مرمرے ایک پیالی
3 سیو ایک پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 لہسن کے جوئے تین عدد
6 پیاز تین عدد درمیانی
7 ہری مرچیں دو سے تین عدد
8 ہرادھنیا آدھی گھٹی
9 املی کی چٹنی آدھی پیالی
10 ناریل کی چٹنی آدھی پیالی
11 دہی دوکھانے کے چمچ
12 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
13 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بریسٹ کی چھوٹی بوٹیاں کرکے دھولیں۔ایک پیاز،لہسن،زیرہ ،ہری مرچیں اور ہرادھنیا ملا کر پیس لیں۔
  2. 2 دہی میں پسا ہوا مصالحہ،نمک،لال مرچیں اور دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل شامل کردیں اور چکن کو اس مصالحے سے میرینیٹ کرلیں۔
  3. 3 فرائینگ پین میں اسے چار سے پانچ منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن اور اس کا پانی خشک ہو جائے اور چکن گل جائے۔
  4. 4 املی کی چٹنی بنانے کے لئے ایک پیالی املی کا گودالے کر اس میں آدھی پیالی گڑ،نمک،آدھا چائے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ اور آدھا چائے کا چمچ بھنا ہوا زیرہ ڈالیں۔ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ وہ گاڑھی سی چٹنی بن جائے۔
  5. 5 ناریل کی چٹنی بنانے کے لئے آدھی پیالی پسا ہوا ناریل ،دوسے تین ہری مرچیں،آدھی گٹھی ہرادھنیا اور دو جوئے لہسن کو نمک اور چارکھانے کے چمچ لیموں کا رس ڈالتے ہوئے پیس لیں۔

(431) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fruit Chaat, Fruit And Dry Fruits Dishes - مزید فروٹ چاٹ ، فروٹ اور خشک میوہ جات کی ڈشز

Urdu cooking recipe of Murg Bhel Puri, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Murg Bhel Puri is a Fruit Chaat, Fruit And Dry Fruits Dishes, and listed in the fruit chat, fruit and dried fruits dishes. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.