Murgh Ka Bhuna Hua Korma Recipe In Urdu - Recipe No. 3399

مرغ کا بھنا ہوا قورمہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3399

Murgh Ka Bhuna Hua Korma Recipe In Urdu

اشیاء:
مرغ ایک عدد
پیاز ایک پاؤ
دہی ایک پاؤ
سونف، کالا زیرہ عرق تھوڑا تھوڑا
زعفران ایک ماشہ
گھی ڈیڑھ پاؤ
پسا ہوا گرم مصالحہ دو تولہ
نمک حسب ذائقہ
ادرک پسا ہوا دو تولہ
دھنیا، لال مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
مرغ کے مناسب لمبائی چوڑائی کے پارچے بنا لیں پھر ان کو چھری کی نوک سے گودیں۔ اس کے بعد زیرے اور سونف کے عرق سے دھوئیں۔ اور ان پرادرک کا لیپ کر یں۔ پھر ان پارچوں کو سیخوں پر چڑح کرکوئلوں کی آگ پر بھونیں اور ان پر گھی ٹپکاتے جائیں۔ جب وہ آدھے بھنے ہوجائیں تو ہر پارچے کے دو دوٹکڑے کر لیں۔ اب پیاز کے لچھے کاٹ کر انہیں کچھ گھی میں تل کر سرخ کر کے رکھ لیں۔ پھر زعفران کو آدھے گھنٹے دہی میں ملا کر دہی کو خوب گھونٹیں اور سے بھی الگ رکھیں۔ اس کے بعد باقی پیاز، آدھے دہی، نمک ، لال مرچ اور ادرک کا مصالحہ پیس کر اسے گھی میں بھون لیں اور مرغی کے بھنے ٹکڑے اس مصالحے میں ڈال کر گلائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور ٹکڑے اور مصالحہ پانی چھوڑنے لگیں تو سالن چولہے سے اتارلیں اور گرم مصالحہ چھڑک کر پراٹھوں کے ساتھ تناول فرمائیں۔ اس بھنے ہوئے قورمے کا ذائقہ لا جواب ہوگا۔ کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔

(6508) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Murgh Ka Bhuna Hua Korma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Murgh Ka Bhuna Hua Korma is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.