Murgh Tikka Recipe In Urdu

مر غ کے تکے بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Murgh Tikka, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Murgh Tikka is a Chicken Seekh Kabab And Chicken Tikka, and listed in the Tikka Chicken and Seekh Kebab. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Murgh Tikka Recipe In Urdu

اشیاء:
مرغ تین پاؤ(تکوں کے لئے چھوٹا مرغ بہتر ہے)
گھی آدھ پاؤ
ادرک آدھ چھٹانک
لیموں دو عدد
نمک و سرخ مرچ حسب پسند
سوکھا دھنیا ایک ٹی اسپون
لہسن ایک پوتھی
سیاہ زیرہ ایک ٹی اسپون
لونگ 8عدد
بڑی الائچی دو عدد
کچیری آدھ ٹی اسپون
سیاہ مرچ 8عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
ترکیب:
مرغ کو اچھی طرح دھو کر ٹکڑے کر لیں اور ان کو کانٹے سے اچھی طرح گود لیں۔ لیموں کے علاوہ تمام مصالحوں کو پیس کر اسے اچھی طرح مرغ کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔ تقریباًپانچ گھنٹے تک اسے یونہی پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد ایک انگیٹھی میں کوئلے سلگائیں۔ کوئلوں کا گیس نکل جانا ضروری ہے۔ پھر مرغ کے ٹکڑوں کو کباب والی سیخ میں پر ولیں اور ہلکی آنچ پر اسے سینکیں ۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد سیخ کا رخ بدلتے رہیں اور چمچے سے مرغ کے ٹکڑوں پر تھوڑا تھوڑا گھی ڈالتی جائیں۔ مرغ کے ٹکڑے جب سرخ ہو جائیں تو اتار لیں لیموں کا رس چھڑک کر تناول کر یں۔نہایت لذیذ اور خستہ تکے تیار ہوں گے۔

متعلقہ پکوان

(2257) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Seekh Kabab And Chicken Tikka - مزید چکن سیخ کباب اور چکن تکے

More Recipes - مزید تراکیب