Mushroom And Potato Casserole Recipe In Urdu - Recipe No. 594

Mushroom And Potato Casserole Urdu recipe is available at UrduPoint. Mushroom And Potato Casserole is a famous dish in this region. You can read here Mushroom And Potato Casserole recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Mushroom And Potato Casserole. You can know the complete method to make Mushroom And Potato Casserole on this page. We will also tell you how long it will take to make Mushroom And Potato Casserole. Read the recipe, ingredients, and everything related to Mushroom And Potato Casserole below.

مشروم اینڈ پوٹیٹو کیسرول بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 594

Mushroom And Potato Casserole Recipe In Urdu

ضروری اشیاء:
مشروم 1کپ (سلائس کاٹ لیں)
چقندر کلو (ابال کر اور چھیل کر چوپ کرلیں)
تیل 2کھانے کے چمچے
پیاز 1عدد
میدہ 3کھانے کے چمچے
سبزی کی یخنی 1کپ
کریم 5کھانے کے چمچے
مسٹرڈ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
سرکہ 1کھانے کا چمچہ
زیرہ 1چائے کا چمچہ
مکھن 2کھانے کے چمچے
ہری پیاز (چوپ کرلیں) 1عدد
پارسلے 3کھانے کے چمچے (چوپ کرلیں)
پوٹیٹو بارڈر کے لئے:
آلو 1کلو
دودھ 2/3کپ
سویا 1کھانے کا چمچہ (چوپ کرلیں)
نمک حسب ِ ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ
ترکیب:
سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر ساتے کریں۔ میدہ ڈال کر چمچہ چلاوس پین کو چولہے سے اتار کر اس میں سبزی کی یخنی ڈال کر مکس کریں۔
اس کے بعد سوس پین کو دوبارہ چولہے پر رکھیں اور ہلکی آنچ پر آمیزے کے گاڑھا ہونے تک پکائیں اس کے بعد اس میں چقندر،کریم، کسٹرڈ پاؤڈر، سرکہ اور زیرہ ڈال کر مکس کریں پوٹیٹو بارڈر بنانے کے لئے آلو کو نمک ملے پانی میں ابال کر اس کا چھلکا اتارلیں اس کے بعدابلے ہوئے آلو میں دودھ شامل کرکے اسے میش کرلیں اور اسمیں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کریں۔
ایک کیسرول ڈش کو تیل لگا کر چکنا کرلیں اور اس میں میش کئے ہوئے آلو کا مکسچر ڈالیں اور ڈش کے درمیان میں گڑھا سا بنالیں تاکہ ڈش کے کنارے میشن کئے ہوئے آلو کابارڈر سابن جائے۔ اس کے بعدتیار کی ہوئی چقندر کی سوس کو پیالے کے درمیان میں ڈالیں۔
نان اسٹک سوس پین میں مکھن گرم کریں اور اس میں ہری پیاز ڈال کر ساتے کریں اس کے بعد اس میں مشروم ڈال کر چمچہ چلائیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں جب مشروم کا پانی خشک ہونے لگے تو اس میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں اس کے بعد چوپ کیا ہوا پارسلے شامل کریں اس مشروم کے مکسچر کو کیسرول ڈش میں چقندر کے سوس کے اوپر ڈالیں اس کے بعد کیسرول ڈش کو ڈھک کر پہلے سے گرم اوون میں 150oCپر رکھ کر 30منٹ تک بیک کریں۔
مزیدار مشروم اینڈ پوٹیٹو کیسرول تیار ہے۔ بوائل نوڈلز کے ساتھ کرویں۔

(4103) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Continental Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Mushroom And Potato Casserole, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mushroom And Potato Casserole is a Continental Food, and listed in the european food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.