Mushroom Pizza Recipe In Urdu

مشروم پزا بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Mushroom Pizza, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mushroom Pizza is a Baked Dish, and listed in the Baked Dishs. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Mushroom Pizza Recipe In Urdu

ضروری اشیاء:
پزا ڈو 2عدد
مشروم 200گرام
پیاز (کاٹ لیں) 1عدد (بڑی)
ہری مرچ (کاٹ لیں) 1عدد
کارن فلور 4 چائے کے چمچے
دودھ 1کپ
ہرا دھنیا (کاٹ لیں) 1چائے کا چمچہ یا
اوریگینو 1چائے کا چمچہ
مکھن 2کھانے کے چمچے
تیل (برشنگ کیلئے) حسب ِ ضرورت
برائے ٹاپنگ:
پنیر (کدوکش کیا ہوا) حسب ِ ضرورت
لال مرچ (کُنی ہوئی) حسب ِ ضرورت
ترکیب:
مکھن کو ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ اس میں پیاز اور ہری مرچ ڈال دیں۔ ایک منٹ فرائی کریں۔ اس کے بعد مشروم ملا دیں اور 5سے 7منٹ تک پکائیں۔
کارن فلور کو دودھ میں مکس کرلیں اور اس میں مشروم مکسچر ملا دیں۔ اگر مکسچر گاڑھا ہے تو تھوڑا سا پانی ملا دیں۔ ہر دھنیے کے کٹے ہوئے پتے یا اوریگینو اور نمک ملا دیں۔3.2منٹ تک پکائیں۔
ایک بیکنگ ٹرے کو تیل سے برش کرلیں اور پژا بیس کو اس میں رکھ دیں۔ ہر بیس پر مشروم فلنگ پھیلا دیں۔ اوپرسے تھوڑا پنیر چھڑک دیں۔
اوون میں 200oCپر 10منٹ تک یا پنیر کے پگھل جانے تک بیک کریں۔ اوپر سے کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک دیں اور گرما گرم سرو کریں۔

متعلقہ پکوان

(3683) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baked Dish - مزید بیکڈ اشیاء

More Recipes - مزید تراکیب