Mushrooms Aur Cheese Donuts Recipe In Urdu - Recipe No. 6988

مشرومز اور چیز ڈونٹس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6988

Mushrooms Aur Cheese Donuts Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

35 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

10 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ دو پیالی
2 مشرومز چار سے چھ عدد
3 چیڈر چیز آدھی پیالی
4 شملہ مرچ ایک عدد
5 لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
6 نمک حسب ذائقہ
7 خشک خمیر ایک چائے کا چمچ
8 دودھ آدھی پیالی
9 چینی ایک کھانے کا چمچ
10 انڈا ایک عدد
11 پیاز ایک عدد درمیانی
12 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
13 چلی ساس چار کھانے کے چمچ
14 ٹماٹر کیچپ حسب ضرورت
15 کوکنگ آئل تلنے کیلئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1نیم گرم دودھ میں ایک چائے کا چمچ چینی اور خمیر ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
  2. 2 میدے میں نمک،انڈا،چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور چینی ڈال کر ملائیں۔
  3. 3 پھر خمیر ملے دودھ سے اچھی طرح گوندھ لیں۔
  4. 4 اسے گوندھتے ہوئے خاص طور پر ہتھیلیوں کا استعمال کریں اور دس سے بارہ منٹ تک خوب اچھی طرح گوندھیں۔
  5. 5 پھر ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ تک گرم جگہ پر رکھیں،دوبارہ سے گندھائی کرکے پھر ڈھک کر گرم جگہ پر اتنی دیر رکھیں کہ اچھی طرح پھول جائے۔
  6. 6 مشرومز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں اور پیاز کو باریک آملیٹ کی طرح چوپ کر لیں۔
  7. 7 فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  8. 8 پھر اس میں نمک،ادرک لہسن اور کالی مرچ اور مشرومز ڈال کر ملائیں۔
  9. 9 آخر میں اس میں شملہ مرچ،چلی ساس اور کش کیا ہوا چیز ڈال کر چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
  10. 10 گندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے پیڑے بنائیں اور درمیان میں تیار کیا ہوا مکسچر بھر کر اچھی طرح دبا کر بند کر دیں۔
  11. 11 کڑاہی میں کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ڈونٹس کو سنہرا فرائی کر لیں۔

(258) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Doughnut - مزید ڈونٹ

Urdu cooking recipe of Mushrooms Aur Cheese Donuts, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mushrooms Aur Cheese Donuts is a Doughnut, and listed in the donuts. its preparation time is only 35 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 10 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.