Mutter Seem Ka Pulao Recipe In Urdu

مٹرسیم کا پلاؤ بنانے کی ترکیب

Mutter Seem Ka Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مٹر ایک پیالی
2 سیم کی پھلیاں ایک پیالی
3 چاول دوپیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 پیاز ایک عدد
6 آلو دو عدد درمیانے
7 ٹماٹر دو عدد درمیانے
8 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
9 پسا ہوادھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ
10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
11 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ
12 چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
13 کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاولوں کو دھو کر بھگودیں،کوکنگ آئل میں رائی کو کڑ کڑالیں۔
  2. 2 پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں آلو کے ٹکڑے ،کٹے ہوئے ٹماٹر اور آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔
  3. 3 ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب آلو ادھ گلے ہو جائے تو اس میں نمک ،لال مرچ ،ہلدی اور دھنیا ڈال کر بھونیں۔
  4. 4 پھر مٹر،سیم اور چاول شامل کرکے بھونیں اور چکن پاؤڈر کو ڈھائی پیالی گرم پانی میں ملا کر چاولوں میں شامل کردیں ۔اچھی طرح مکس کر کے درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔
  5. 5 پانی خشک ہونے پر الٹ پلٹ کرکے ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(509) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

Urdu cooking recipe of Mutter Seem Ka Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutter Seem Ka Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.