Mutton Biryani Recipe In Urdu

مٹن بریانی بنانے کی ترکیب

Mutton Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مٹن سوا کلو
2 چاول ایک کلو
3 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
4 نمک حسب ذائقہ
5 پیاز(باریک کٹی ہوئی)تین عدد درمیانی
6 ٹماٹر(باریک کٹے ہوئے)چھ عدد درمیانے
7 دہی(پھینٹا ہوا)ایک پیالی
8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
9 ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
10 لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
11 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
12 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
13 ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی)چھ سے آٹھ عدد
14 ہرادھنیا(باریک کٹا ہوا)آدھی گٹھی
15 پودینہ(باریک کٹا ہوا)آدھی گٹھی
16 ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ
17 زردے کا رنگ ایک چٹکی
18 دودھ ایک پیالی
19 کیوڑہ ایسنس چند قطرے
20 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کرکے ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں۔
  2. 2 جب کڑکڑانے لگے تو پیاز ڈال کر سنہرا فرائی کرلیں۔
  3. 3 ادرک،لہسن،ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں اور پھر ٹماٹر شامل کرکے اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں۔
  4. 4 جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اور ایک پیسٹ کی شکل میں آجائیں تو چکن،نمک،لال مرچ،پسا ہوا دھنیا،پسا ہوا گرم مصالحہ،ہری مرچیں،ہرادھنیا اور پودینہ ڈال دیں پھر دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکائیں۔
  5. 5 چاولوں کو تھوڑے سے ثابت گرم مصالحے کے ساتھ ایک کٹی(مکمل ابلنے سے تین چار منٹ پہلے)ابال کر چھلنی سے پانی چھان لیں ۔
  6. 6 بڑے سائز کی دیگچی میں مٹن کو پھیلا کر رکھیں اور اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگا دیں دودھ میں زردے کا رنگ اور کیوڑہ ایسنس ملا کر چاولوں پر چھڑک دیں۔
  7. 7 دیگچی کو ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے گرم توے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر(دم پر)پکائیں۔

(589) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani - مزید بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی

Urdu cooking recipe of Mutton Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.